ممتا بنرجی کی سرکار نے سی اے جی کو ریاست کا آڈٹ کرنے سے روکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2018, 12:19 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،20؍اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سرکار نے ایک بار پھر مرکز سے دو دو ہاتھ کرنے کے موڈ میں ہیں۔کبھی فوجیوں کو ریاست میں دیکھ کر وہ مرکز پر اعتراض کرتی ہیں تو کبھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات پر سوال کھڑی کرتی ہیں ۔اب پورے ملک کی اقتصادی خرچ کا حساب کتاب کرنے والے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا(سی اے جی) کو مغربی بنگال سرکار نے ریاست کے قانون و انتظام کے خرچ سے متعلق اور دیگر اشیا کا آڈٹ کرنے سے روک دیا ہے ۔اسے لے کرمرکز اور ریاستی سرکارکے درمیان ایک بار پھر ٹھن گئی ہے ۔

سی اے جی کے اکاؤنٹنٹ جنرل نمیتا پرساد نے ریاست کے داخلہ سکریٹری اتری بھٹا چاریہ کو خط لکھ کر یہ اطلاع دی ہے کہ سی اے جی مغربی بنگال کی پبلک آرڈر کا آڈٹ کرنا چاہتا ہے ۔اسکے تحت قانون و انتظام،جرائم کنٹرول،ریاست میں اسلحوں کے لائسنس،قانون و انتظام سے جڑے انفرا اسٹرکچر وغیرہ کی تفصیلات لے کر اس کا آڈٹ کیاجائے گا۔ مطلب ریاستی سراکر نے اس کے لئے کتنی رقم لی۔کتنی رقم الاٹ کی ہے کتنا خرچ کیا گیا ہے اور کہاں کہاں کس کس مد میں کس طرح سے رقم کا استعمال کیا گیا ہے ۔ان سب کا حساب سی اے جی کریگا۔پہلے تو ریاست کے محکمہ داخلہ نے اسے پوری طرح سے انکار کر دیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سی اے جی کی جانب سے اس کی تجویز آنے کے بعد ریاست اور مرکز اس معاملے میں آمنے سامنے آ گئے ہیں ۔

سی اے جی کی جانب سے اسٹیٹ سکریٹری کو بتایا گیا ہے کہ راجستھان ،کیرل،آسام اور منی پور میں پبلک آرڈر سے متعلق آڈٹ کیاجا رہا ہے ۔مغربی بنگال سرکار آئین کے دائرے سے باہر نہیں ہے ۔سی اے جی نے واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال کی ڈھائی ہزار کلو میٹر کی سر حد بین الاقوامی سرحد پر لگی ہے ۔ایسے میں یہاں قانون و انتظام پر عمل کس طرح سے کیا جا رہا ہے اس کی جانچ بے حد ضروری ہے ۔اس سے پورے ملک کی سیکورٹی منسلک ہے ۔

ھالانکہ ریاست کے محکمہ داخلہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ریاست کے قانون و انتظام میں سی اے جی کو کسی حال میں نہیں داخل ہونے دیا جائے گا ۔افسر نے کہا کہ قانون و انتظام سے متعلق خفیہ اور حساس موضوع کو سی اے جی سے شیئر کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے ۔اس پر سی اے جی کے ایک سینئرافسر نے بتایا کہ سی اے جی ملک کے جوہری پروگراموں اور فوج کے جہازوں کی خرید و فروخت سے متعلق بڑے معاملوں کا بھی آڈٹ کرتا ہے تو کیامغربی بنگال سرکار کا قانون و انتظام اس سے بھی اونچا ہے ۔

سی اے جی نے واضح کیا ہے کہ اگر ریاستی سرکار اس رپ آئین کے دائرے میں مدد نہیں کرتی ہے تو اسکے خلاف قانونی قدم اٹھایا جائے گا۔اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک گانگولی نے بتایاکہ آئین کے دفعہ 148,149,150,151کے تحت ہر طرح کے سرکاری اداروں کے خرچ کا آڈٹ سی اے جی کر سکتا ہے۔کسی بھی طرح کے ایسے ادارے جسے سرکاری طور پر مدد دی جاتی ہے سی اے جی کے دائرے میں آتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ قانون و انتظام بھلے ہی ریاستی کی سرکار کی ذمہ داری ہی لیکن یہ پوری طرح سے ریاستی سرکار کی نہیں ہے ۔پولس کی جدید کاری کیلئے مرکز رقم دیتا ہے ۔ریاست میں آئی پی ایس افسروں کی تعیناتی صدر کے ذریعہ کی جاتی ہے ۔اس لئے ان سے متعلق تمام معلومات کو سی اے جی سے شیئر کرنا ضروری ہے ۔اگر ریاستی کے سکریٹریٹ سے سی اے جی کو آڈٹ کی اجازت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے تو یہ آئین کو چیلنج دینے جیسا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...