ممتابنرجی کی مقبولیت سے بی جے پی کو ہو رہی ہے جلن،تعلیمی بھگواکرن کی کوشش ناقابل برداشت :ترنمول کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2017, 11:37 AM | ملکی خبریں |

مرکزی حکومت کے وزراء کے پاس کوئی کام نہیں ہے ،فرصت میں گھوم کرفرقہ وارانہ ماحول پیداکررہے ہیں:چٹرجی 
کولکاتہ،23؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھا چٹرجی نے پارٹی صدراوروزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف تیکھے تبصرہ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پر جم کر نشانہ لگایا۔بنگال کے وزیر تعلیم چٹرجی نے کہاکہ ممتا بنرجی کی مقبولیت اور ان کی توجہ سے جلن اور حسدکی وجہ سے وہ ایساکہہ رہے ہیں۔وہ کوئی وقت پہلے یہاں آئے ہیں۔کیلے کی پتیوں پرکھانا کھاتے ہیں۔پانچ ستارہ ہوٹلوں میں ڈنرکرتے ہیں۔اشتعال انگیز تبصرے کرتے ہیں اورچلے جاتے ہیں۔چٹرجی نے کہا، یہاں تک کہ بھارت میں مودی کی بھی اتنی مقبولیت نہیں ہے۔ٹی ایم سی سیکرٹری جنرل نے کہاکہ چونکہ سارا کام خود مودی کررہے ہیں لہٰذامرکزی وزراء کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔وہ صرف ادھر ادھر گھوم رہے ہیں۔وہ عوام کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔غورطلب ہے کہ ہفتہ کو ہی مرکزی وزیربرائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڑیکرنے کہاتھاکہ ممتابنرجی مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کاخواب دیکھ رہی ہیں جو پورا نہیں ہوسکے گا۔جاوڑیکر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے چٹرجی نے کہاکہ وہ تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔90کی دہائی میں مذہبی تشدد کے دوران مدرٹریسا کے ساتھ سڑکوں پر کون دوڑ رہا تھا؟۔ وہ فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔آپ فرقہ وارانہ تشدد کے ذریعے بنگال کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔جاوڑیکر نے جو کچھ کہا وہ آخر ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی ناطہ نہیں ہے۔بی جے پی پر ملک کی تعلیمی نظام کے’’بھگوا کرن‘‘کاالزام لگاتے ہوئے چٹرجی نے مرکز کی طرف سے ریاستوں کی رضامندی لئے بغیر پالیسیاں مسلط کرنے کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اور ہر دوسرے اداروں کے بھگوا کرن کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وہ ہر جگہ اس آدمی بٹھا رہے ہیں۔بری تعلیم دینا ان کی عادت میں ہیں۔ان سے ہم اور امید بھی کیا کر سکتے ہیں۔انہوں نے لوک سبھا میں بل پیش کرنے سے پہلے ہم سے رابطہ تک نہیں کیا۔وہ پاس فیل پالیسی کو لے کر الجھن پیدا کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...