پارلیمنٹ میں منی کرنکاکی گونج، ممبر پارلیمنٹ نے ممتا بنرجی کو بتایا جھانسی کی رانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 8:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی7فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بجٹ سیشن کے چھٹے دن لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر لائے گئے شکریہ تجویز پر بحث ہوئی۔اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے ٹی ایم سی ایم پی دنیش ترویدی نے ممتا بنرجی کاموزانہ جھانکی کی ملکہ سے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جیسے برطانوی حکومت نے جھانسی کی رانی پر ظلم اور حملے کئے تھے، ٹھیک ویسے ہی حملہ آج مودی حکومت ممتا بنرجی پر کر رہی ہے۔

ترویدی نے کہا کہ کچھ دن پہلے اس ایوان میں اری فلم کی خوب بحث ہوئی تھی۔انہوں نے کہاکہ میں نے یہ ا فلم دیکھی اور اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح انگریزوں نے ہندوستان کے لوگوں کو ڈرادھمکا کر ہم پر حکومت کی۔آج وہی بچا ہے اور ہمیں جھانسی کی رانی کی یاد آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی آج سی بی آئی اور ای ڈی کے نام پر مخالفین پر حملہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔سی بی آئی اور ممتا بنرجی کے درمیان ہوئے تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ گزشتہ دنوں بنگال میں جو ہوا وہ پہلے برطانوی حکومت کرتی تھی، لیکن بنگال میں بھی ایک جھانسی کی رانی ہے جس کا نام ممتا بنرجی ہے۔ترویدی نے کہاکہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم سر کٹا سکتے ہیں لیکن سر جھکا نہیں سکتے۔ممتا بنرجی نے دکھا دیا کہ ہم پر کتنے بھی حملہ کریں، ہمیں کچھ فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔اس سے پہلے کانگریس لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے شکریہ تجویز پر بحث کے دوران مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر میں وہیں سارے باتیں کہیں گئیں جن وزیراعظم عوامی جلسوں اور پارلیمنٹ کے اندر پہلے ہی بول چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہمیشہ اپنی بات کہتے ہیں اور دوسروں کی بات کبھی مانتے نہیں ہیں۔کھڑگے نے کہا کہ حکومت کی کامیابیوں کاموازنہ پچھلی حکومت سے کیا گیا، ایسا کرنا زیب نہیں دیتا۔صدر کے خطاب کا سیاسی استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے اور یہ حکومت کے گرتے وقار کی وضاحت کرتا ہے۔واضح ہو کہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی فلم منی کرنکا ناظرین کے درمیان کافی پسند کی جا رہی ہے۔یہ فلم مہارانی لکشمی کی زندگی پر مبنی ہے۔ویسے تو لکشمی کی کہانی کئی بار چھوٹے اور بڑے پردے پر دکھائی دی، لیکن اس بار کنگنا اسے ایک الگ ہی انداز میں پیش کیا ہے،وہ اس فلم کی ڈائریکٹر بھی ہیں،فلم کے جنگ کے مناظر سے لے کر موسیقی کے میں متنوع دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...