تیسرا ون ڈے میں ویسٹ انڈیزکوشکست دے کر پاکستان نے سیریزاپنے نام کی

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 12th April 2017, 6:49 PM | اسپورٹس |

کرائسٹ چرچ،12اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بھی پاکستان نیچھ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تین میچوں کی فیصلہ کن سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ سیریز کے آخری دونوں میچ پاکستان نے جیتے جبکہ پہلا ون ڈے ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا۔پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لئے 234 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے مقررہ پچاس اوور سے 41 بالز 236 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔کامران اکمل آج کوئی بھی رنز نہ بنا سکے اور ’گولڈن ڈک‘ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں پاول نے گیبریل کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ احمد شہزاد بھی آج فارم میں نظر نہیں آئے اور صرف تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے 16، محمد حفیظ نے 81، شعیب ملک نے 101رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ ان کا کریز پر ساتھ دینے والے سرفراز احمد نے 24رنز بنائے۔اس سے قبل منگل کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کے نتیجے میں دو کھلاڑیوں نے شاندار رنز بنائے اور شاندار پرفارمنس دی۔ یہ تھے ہوپ اور جیسن محمد۔ ہوپ نے 71 رنز بنائے جبکہ جیسن 59 بنانے میں کامیاب رہے۔جارج ٹاؤن گیانا میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا۔ کپتان جیسن نے پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ پاکستان کو پہلی کامیاب ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور 31پر ملی جب جنید خان نے لوئس کو 16رنز کے انفرادی اسکور پرآؤٹ کرلیا۔والٹن دوسری وکٹ کی صورت میں پاکستان کی کامیابی کا حصہ بنے۔وہ صرف19بنا سکے۔انہیں حسن علی نے کلین بولڈ کیا۔

کیرن پاؤل بھی آج زیادہ جم کر بیٹنگ نہ کرسکے اور 23 کے اسکور پر عماد وسیم کا شکار بن گئے۔ان کے بعدآنے والے کھلاڑی شائی ہوپ تھے جنہوں نے سب سے زیادہ اسکور کیا۔ انہوں نے 71 رنز بنائے۔جیسن محمد نے 59 رنز بناکر دوسری سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ دونوں کی مشترکہ کوشش سے ٹیم کو 101 رنز ملے۔دونوں کیاسکور میں دو، دو چھکے شامل تھے۔دیگر کھلاڑیوں میں نر س نے 10،جیسن ہولڈر 12،جوناتھن کارٹر 11 اورپرموئل 8 رنز بنا سکے، یوں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں وکٹ کے نقصان پر 233 رنز بنائے جبکہ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 234 رنز کا ٹارگٹ ملا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر، شاداب خان اور جنید خان نے2،2جبکہ عماد وسیم اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد حفیظ نے سات اوورز میں 21 رنز دیئے۔ لیکن، تمام کوششوں کے باوجود وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...