پہلے ہی دن دفاعی وکلاء عدالت سے ندارد، عدالت سخت برہم، گواہ کو دسچارج کردیا،خصوصی عدالت میں زخمیوں کے بیانات کا اندراج شروع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th January 2019, 9:11 PM | ملکی خبریں |

ممبئی7؍جنوری (ایس او نیوز)مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ معاملے میں آج دفاعی وکلاء کو اس وقت پریشانی اٹھانی پڑی جب خصوصی عدالت نے سرکاری گواہ کو دوبارہ گواہی کے لیئے طلب کرنے والی بھگوا ملزمین کی عرضداشت کو خارج کردیا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج خصوصی این آئی اے عدالت میں ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی گواہی شروع ہوئی جس کے دوران عدالت میں مالیگاؤں کے ساکن ساجد احمد محمد مصطفی(۳۳) نامی شخص کی گواہی عمل میںآئی جس کے دوران اس نے خصوصی جج ونود پڈالکر کو بتایا کہ ۲۹؍ ستمبر کی شب وہ اس کے دوست انیس کے ہمراہ بھکو چوک چائے پینے کے لیئے گیا تھا جب وہاں بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں اسے سینے اور پیر میں چوٹیں آئی تھی ۔سرکاری وکیل اویناس رسال کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے گواہ نے بتایا کہ اسے بغرض علاج فاران اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں پولس نے اس کا بیان درج کیا تھا۔

سرکاری گواہ کے بیان کے اندراج کے بعد جب عدالت نے ملزمین کے وکلاء کو گواہ سے جرح کرنے کا حکم دیا تو عدالت میں موجود جونیئر وکلاء نے کہا کہ ابھی سینئر وکلاء جرح کرنے کے لیئے موجود ہیں نہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری گواہ کو ڈسچارج کردیا اوراسے عدالت سے رخصت کرتے ہوئے اپنی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

اسی درمیان سرکاری گواہ ، سرکاری وکیل اور متاثرین کی نمائندگی کرنے والے وکلاء کے عدالت سے چلے جانے کے بعد دفاعی وکلاء نے عدالت سے رجوع ہوکر سرکاری گواہ کو گواہی کے لیئے دوبارہ طلب کیئے جانے کی گذارش کی جسے خصوصی جج نے مستر دکردیااور انہیں حکم دیا کہ وہ کل عدالت میں وقت پر حاضر رہے کر دیگر زخمی سرکاری گواہوں سے جرح کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دفاعی وکلاء پر عدالت نے وقت پر حاضر نہیں رہنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا تھا نیز ڈاکٹروں کو دوبارہ گواہی کے لیئے طلب کرنے پر انہیں معاوضہ دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔

دفاعی وکلاء کے عدالت سے غیر حاضر رہنے یا دیر سے عدالت پہنچنے پر بم دھماکوں کے متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ بھگوا ملزمین کے وکلاء ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عدالت کی کارروائی میں خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں تا کہ معاملے کی سماعت رک جائے اسی لئے وہ عدالت میں حاضر نہیں رہتے ۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کے ایام میں عدالت میں جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم اپنے رفقاء کے ساتھ موجود رہتے ہیں لیکن دفاعی وکلاء بیشتر مواقعوں پر عدالت سے غیر حاضر رہتے ہیں تاکہ عدالت کی کارروائی چل نہ سکے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ خصوصی جج پڈالکر نے دفاعی وکلاء پر جو جرمانہ عائد کیا ہے وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں نیز انہیں امید ہیکہ اگر عدالت کا رویہ ایسے ہی سخت رہا تو دفاعی وکلاء کو مزید ہزیمت اٹھانا پڑ سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...