مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملہ، ڈاکٹر سعید فارانی کی گواہی عملی آئی جنہوں65؍ زخمیوں کا علاج کیا تھا،بھگواء ملزم کے وکیل نے بے بنیاد الزام عائید کیا، کارروائی کل تک کے لیئے ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 9:53 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،6دسمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز)مالیگاؤں2008 بم دھماکہ معاملے میں آج چوتھے سرکاری گواہ کی گواہی عمل میں آئی جس کے دوران گنجان مسلم آبادی والے شہر مالیگاؤں کے مشہور سرجن ڈاکٹر سعید فارانی جنہوں نے ان بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے 56؍ معصوم افراد کا علاج کیاتھا نے عدالت کو بتایاکہ انہوں نے زخمیوں کی رپورٹ ان کے زخموں کے اور ان کی طبی حالت کی مناسبت سے تیار کی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہیکہ زخم بم دھماکوں کے ہی تھے۔خصوصی عدالت میں آج دوران گواہی ڈاکٹر سعید فارنی نے عدالت کو بتایا کہ ابتک وہ226؍ ایسے افراد کا علاج کرچکے ہیں جو بم دھماکوں میں زخمی ہوئے تھے جس میں مالیگاؤں 2008 اور مالیگاؤں2006بم دھماکے شامل ہیں۔ ڈاکٹر سعید فارانی نے مزید بتایا کہ2006ء مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں170؍ زخمیوں کا انہوں نے مفت علاج کیا تھا جبکہ مالیگاؤں2006 ء بم دھماکہ معاملے میں انہیں ۵۶؍ زخمیوں کے علاج کے عوض میں حکومت کی جانب سے چند ہزار روپیئے ملے تھے جو انہیں آج یاد بھی نہیں ہے۔ڈاکٹر سعید فارانی نے عدالت کو بتایا کہ بم دھماکوں میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کرنے کے لیئے جب سونیا گاندھی اور ان کے رفقاء نے ان کے اسپتال کا دورہ کیا تھا اس وقت انہوں نے سونیا گاندھی سے کہا تھا کہ انہیں کسی معاوضہ کی ضرروت نہیں بلکہ ان کی یہ خواہش ہیکہ حکومت مالیگاؤں میں ایک اعلی درجے کا اسپتال تعمیر کرے۔خصوصی این آئے جج نود پڈالکر اور عدالت میں موجود وکلاء نے ان کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے اوران کا شکریہ ادا کیا۔اسی درمیان وکیل استغاثہ اویناس رسال نے ڈاکٹر سعید فارانی سے زخمیوں کے متعلق ان کے ذریعہ مرتب کی گئی میڈیکل رپورٹ کے تعلق سے تفصیلات طلب کی جسے ڈاکٹر سعید فارانی نے بتاتے ہو ئے عدالت کوبتایاہے کہ بم دھماکوں کے والی شب وہ ان کے اسپتال میں تھے جب زخمیوں کو ان کے اہل خانہ، رشتہ اور عوام نے علاج کے لیئے ان کو ’’فاران اسپتال‘‘ میں بھرتی کیا تھا جن کا انہوں نے علاج کیا اور اور سنگین زخمیوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا تھا۔ڈاکٹر سعید فارانی 65؍ زخمی افراد کی تفصیل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت میں ان کے اور ان کے معاونین کے ذریعہ مرتب کیئے گئے میڈیکل سرٹیفیکٹ عدالت میں پیش کیئے جسے عدالت نے اپنے ریکارڈ پر درج کیا۔اس معاملے کا سامنے کررہے ۷؍ میں سے6 ؍ ملزمین نے ڈاکٹر سعید فارانی کے ذریعہ مرتب کی گئی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض نہیں کیا اور اسے قبول کرلیا جبکہ ایک ملزم سوامی دھر دویدی کے وکیل نے ڈاکٹر سعید فارانی سے دوران جرح ان پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے این آئی اے کے دباؤ میں مریضوں کی جعلی طبی رپورٹ مرتب کی ہے نیز ان کے اسپتال میں کبھی کوئی مریض علاج کے لیئے لایا ہی نہیں گیا تھا جس پر ڈاکٹر سعید فارانی نے مسکراتے ہو ئے انہیں جواب دیا کہ ان کا یہ سوال نہایت بے بنیاد ہے ۔ آج ڈاکٹر سعید فارانی کی گواہی مکمل ہوئی جس کے بعد عدالت نے گواہی کے لیئے دیگر ڈاکٹروں کو حاضر کرنے کا استغاثہ کو حکم دیا۔دوران کارروائی عدالت میں متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علما ء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وکلاء شاہد ندیم، ابھیشک پانڈے اور ڈاکٹر سعید فارانی کے معاونین ڈاکٹر الطاف اور شاہد فٹر موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔