مالیگاؤں ۲۰۰۸ معاملہ:دہشت گرد کرنل پروہیت کی ضمانت عرضداشت کی مخالفت،جمعیۃ علماء کی مداخلت کار کی درخواست منظور

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd August 2016, 9:03 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،23اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج لیگاؤں ۲۰۰۸ ؁ء بم دھماکہ معاملے میں گرفتار کرنل شریکانت پروہیت کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے والی جمعیۃ علماء کی عرضداشت کو قبول کرلیا ہے اور بطور مداخلت کار مشروط اجازت دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ۔ ا س سے قبل کرنل پروہیت کے وکیل ششی کانت شیودے اور قومی تفتیشی ایجنسی NIA نے متاثرین کی جانب سے مداخلت کارکی اپیل کو مستر د کیئے جانے کی مانگ کی تھی کہا تھا کہ متاثرین معاملے کو طول دینے کی غرض سے بطور مداخلت بننا چاہتے ہیں لیکن جمعیۃ کی جانب سے متاثرین کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں داخل کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی وکیل شریف شیخ نے مدلل بحث بھی کی تھی جس کے بعد آج عدالت نے فیصلہ سنایا کہ کرنل پروہیت کی ضمانت کی مخالفت کرنے کے لیئے مداخلت کار کو اختیار دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ملزم کے وکیل ششی کانت شیودے کی عرضداشت پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے خصوصی جج نے ضمانت عرضداشت کی سماعت کو ’’ان کیمرہ‘‘ یعنی کے میڈیا کے نمائندوں او ر دیگر لوگوں کی موجودگی کے بغیر کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے جس کی وجہ سے میڈیا میں ضمانت عرضداشت پرجاری بحث کے متعلق میڈیا میں کوئی خبر نہیں آرہی ہے ۔خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ایس ڈی ٹیکولے نے آج اپنے حکم نامہ میں کہا کہ عدالت عظمی کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق وہ ملزم کرنل پروہیت کی ضمانت عرضداشت کی سنوائی میں مداخلت کار کو بھی اس کے موقف کا اظہار کرنے کا اختیار اس شرط پر دے رہے ہیں کہ وہ کل ہی ملزم کی ضمانت کی مخالفت میں جو ثبوت وشواہد عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہے کرے ، مداخلت کار کومزید وقت کی مہلت نہیں دی جائے گی اور اپنی کارروائی کل تک کے لیئے ملتوی کردی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...