مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: دفاعی وکیل نے جعلی میڈیکل رپورٹ مرتب کرنے کا الزام عائد کیا،سماعت پیرتک ملتوی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th December 2018, 3:07 AM | ملکی خبریں |

ممبئی:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں بھگواء ملزمین کے وکلاء کا بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کا علاج کرکے میڈیکل رپورٹ مرتب کرنے والے ڈاکٹروں پربے بنیاد الزام عائد کرناآج بھی جاری رہا ۔ خصوصی این آئی اے عدالت میں آج گواہی کے لیئے مالیگاؤں کے مشہور ہڈیوں کے ڈاکٹر مہیش تیل راندھے کی گواہی عمل میں آئی جس کے دوران انہوں نے خصوصی این آئی اے جج ونود پڈالکر کو بتایا کہ اس نے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے آٹھ افراد کا علاج کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ہدایت پر ان کے اسٹنٹ نے میڈیکل رپورٹ مرتب کی تھی ۔وکیل استغاثہ اویناس رسال کے گواہ سے سوال و جواب کے بعد ملزم سوامی دھر دویدی کے وکیل سابڑے نے ڈاکٹر تیل راندھے پر الزام عائد کیا کہ آج وہ این آئی اے کے دباؤ میں جھوٹی گواہی دے رہے ہیں نیز انہوں حکومت سے معاوضہ حاصل کرنے کے لئے جعلی میڈیکل رپورٹ مرتب کی تھی۔وکیل دفاع کے اس الزام کا ڈاکٹر مہیش تیل راندھے نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناصرف ان کے اسپتال میں آٹھ زخمیوں کا علاج کیا تھا بلکہ ڈاکٹر فارانی کے اسپتال میں وہ مسلسل دو دن تک مریضوں کاعلاج کرتے رہے۔آج پانچوے سرکاری گواہ کی گواہی کا اختتام ہوا جس کے بعد عدالت نے پیر تک اپنی سماعت ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کو حکم دیا کہ وہ دیگر سرکاری گواہوں کو عدالت میں پیش کرے۔دوران سماعت عدالت میں متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کی جانب سے وکلاء شریف شیخ، انصار تنبولی، شاہد ندیم، ابھیشک پانڈے و دیگر موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...