مالدیپ نے ہندوستان کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا ،اپنے فوجی اور ہیلی کاپٹرواپس لے جاو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2018, 11:32 AM | عالمی خبریں |

انڈوبار نکوبار12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مالدیپ نے ہندوستان سے اپنی زمین پرتعینات فوجی ہیلی کاپٹر اورجوانوں کو واپس بلانے کو کہا ہے۔ مالدیپ کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جو میں معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔ حال کے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں تلخی دیکھنے کو ملی ہے۔

مالدیپ میں چین کی مداخلت میں اضافہ ہوا ہے اورعبداللہ یامین کی حکومت پوری طرح سے چینی سرپرستی میں ہے۔ یہاں پر چین نے کافی پیسہ لگایا ہے۔ وہ سڑکوں، پلوں اور ہوائی اڈے بنانے پر تیزی سے کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ کئی دہائیوں سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان قریبی تعلقات رہے ہیں۔ ہندوستان نے دریائے ہند میں بسے اس چھوٹے سے ملک کی فوجی اور اقتصادی طور پر کافی مدد کی ہے۔ مالدیپ کے ہندوستان میں سفیر احمد محمد نے رائٹرس سے کہا کہ ہندوستان نے جو دو ہیلی کاپٹر دیئے تھے، وہ میڈیکل ایمرجنسی میں کام آرہے تھے، لیکن اب مالدیپ نے مناسب انتظامات کرلئے ہیں، ایسے میں ان کی کوئی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے کافی بہتر تھے، لیکن ضروری انفسراسٹرکچر، سہولیات اور دیگر ضرورتوں کے سبب اب ہم میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا کرنے کے حامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے علاوہ ہندوستان نے 50 جوان بھی مالدیپ میں تعینات کررکھے ہیں، ان میں پائلٹ اور مینٹیننس کرو بھی شامل ہیں اور ان کا ویزا پورا ہوچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...