مالدیپ نے پھر دیا ہندستان کو جھٹکا ، پاکستان کے ساتھ سمجھوتے پر کئے دستخط
نئی دہلی،07؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مالدیپ حکومت مسلسل اپنے ملک سے ہندستان کے اثر کوختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔اس کے سبب دونوں ملک کے تعلقات بھی کشیدہ بن گئے ہیں۔ہیلی کاپٹر واپس کرنے اور ہندستانی کام گاروں کو پرمٹ نہ دینے کے بعد مالدیپ نے اب اینرجی سیکٹر میں اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مالدیپ اسٹیٹ الیکٹریسٹی کمپنی اسٹیلکو کے افسر پاکستان گئے تھے جہاں انہوں نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ہندستان کے لحاظ سے اس سمجھوتے کا وقت کافی اہم ہے۔یہ سمجھوتہ ایسے وقت ہوا ہے جب مالدیپ ہندستانی کارکنوں کو پرمٹ دینے سے انکار کر چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے کہ جب اسٹیلکو کے تمام اہم پروجیکٹ چینی کمپنیوں کے پاس ہیں تو پھر پاکستان سے سمجھوتہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟
ایک رپورٹ کے مطابق اپنی مالی حالات کے سبب پاکستان مالدیپ کی بہت زیادہ مدد نہیں کر سکتا ہے،لیکن مالدیپ کے موجودہ صدر عبد اللہ یامین اپنے ملک سے ہندستان کا اثر ہر طریقے سے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تادیں کہ ہندستان کے ذڑیعے مالدیپ کو اس کے صوبے میں ایک نگرانی طیارہ ڈورنیر رکھنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔جس سے مالدیپ پیچھے ہٹ گیا۔اس کے پیچھے کی وجہ پاکستان کے ذریعے مالدیپ کو اسی طرح کے طیارے کی پیشکش بتائی جا رہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی مالدیپ نے ہندستان کو ایک بار پھر یاد دلایا کہ بحریہ ہیلی کاپٹر کو ہٹانے کی وقت کی حد ختم ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ مالدیپ نے 2013 میں ہندستان کے ذریعے گفٹ کئے گئے دو دھرو ایڈوانس لائیٹ ہیلی کاپٹر کو رکھنے کی ڈیڈ لائن آگے بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔