مکہ المکرمہ :ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں سکیورٹی انتظامات 70؍لاکھ فرزندان توحید نے عمرہ اداکیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 11:16 AM | خلیجی خبریں |

مکہ المکرمہ؍ریاض،5؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کے آغاز پر مکہ المکرمہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں، مسجد الحرام اور اطراف کے علاقوں میں فضائی سکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ ماہ رمضان کے موقع پر دنیا بھر سے فرزندان توحید عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب آتے ہیں۔ مسجد الحرام کے ارد گرد کے وسطیٰ علاقے میں واقع تمام ہوٹل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لئے ابھی سے فل ہوگئے ہیں، مکہ مکرمہ کے اس علاقے میں واقع ہوٹلوں کے1,62,000سے زیادہ کمرے ہیں۔اسی مناسبت سے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں بھی رمضان المبارک کے دوران تمام راستوں کی سکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر مسلسل فضا میں گشت کررہے ہیں۔ ایوی ایشن سکیورٹی انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان المبارک کے لئے سکیورٹی کے طے شدہ منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والے تمام زائرین پر نظر رکھی جارہی ہے۔ زائرین کی سکیورٹی کے لئے کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ، ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔پہلی مرتبہ زائرین کو منظم کرنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، واضح رہے کہ مسجد الحرام میں لوگوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کے لئے تقریباً 2,500؍ کیمرے بھی نصب ہیں۔ دریں اثناء سعودی وزارت حج و عمرہ نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے تقریباً70؍ لاکھ مسلمانوں نے رواں سیزن میں مکمل اطمینان اور سکون کے ساتھ روحانی فضاؤں میں عمرہ ادا کیا۔خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایات پر سعودی حکومت تمام تر صلاحیتوں اور اختیارات کو بروئے کار لائی۔ اس دوران معتمرین کی خدمت، دیکھ بھال اور سلامتی کے لئے تمام اہل افرادی قوت کو بھرتی کیا گیا۔وزارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطری حکام کے منفی موقف کے پیش نظر جس کے مطابق دوحہ حکومت قطر کے شہریوں اور وہاں مقیم کو مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی میں کامیاب نہیں ہونے دے رہی، سعودی وزارت حج و عمرہ قطری برادران کے عمرے کے لئے آنے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں قطری شہری جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچ کر اپنا اندراج اور ضابطے کی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔ عمرے کے لئے آنے والے قطری شہری سعودی وزارت کی اس ویب سائٹ کے ذریعہ اپنا اندراج کروا سکتے ہیں ۔اسی ویب سائٹ کے ذریعہ معتمرین کو خدمات پیش کرنے والی منظور شدہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ قطری شہری دنیا کے دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین عمرہ کی طرح اپنے لئے مناسب پیکیج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت کے بیان کے مطابق رمضان ۱۴۳۹ ہجری کے دوران عمرے کا ارادہ رکھنے والے قطری شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی افراد ما سوا ’’قطر ایرویز‘‘ کے دوسری کسی بھی فضائی کمپنی کے ذریعے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے مملکت آ سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...