طلباء کیلئے تعلیم کے ساتھ سماجی خدمات لازمی کرنے نائیڈو کا مشورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو10؍اکتوبر(ایس او نیوز) نائب صدرہند ایم ونکیا نائیڈو نے آج یہ مشورہ دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کیلئے یہ لازمی کیا جانا چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ سماجی خدمات یا فوج میں خدمات یارضا کارانہ ادارے جیسے این ایس ایس ،اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس میں بھی حصہ لیں ۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کے سماجی خدمات یا ایسی خدمات میں حصہ لینے سے ان میں قومی ایکتا اور سماجی خدمات کے احساسات پیدا ہوں گے ۔ تعلیمی اداروں کو نائب صدر ہند نے یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے اسکولوں میں اخلاقی سائنس پر مبنی کلاسوں کااہتمام کریں۔ سابق لیجس لیٹر اور اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے سابق کمشنر وی پی دین دیال نائیڈو کی صد سالہ سالگرہ تقریب میں وداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء بصیرت افروز رہنماؤں سے ترغیب حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ دین دیال نائیڈو ایک مجاہد آزادی بنگلور کے سابق مےئر ، ایک لیجس لیٹر تھے جو بعد میں بھارت اسکاؤٹس اورگائیڈس کے قومی کمشنر بنے ۔1992تا1995اس عہدہ پرفائز رہے ۔انہوں نے بتایا کہ آپ ایک ڈسپلن سماج چاہتے ہیں تو سماجی میں سماجی خدمات کی بیداری ضروری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں ذات پات ، مذہب سے اوپر اٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ نائیڈو نے بتایا کہ اسکاؤٹس اورگائیڈس میں جو اقدار سکھائی جاتی ہیں وہ ایک اچھی قیادت کو پیدا کرنے کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صورتحال کو سنجیدگی سے سمجھنا چاہئے اگر قائدین میں اخلاق نہ ہوں اور وہ ڈسپلین پر عمل نہ کریں تو ان سے خدمات کیسے حاصل کی جاسکتی ہیں؟ تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور ذمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ آج آپ کو اپنے اسکولوں میں چند اصول وضوابط پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ دین دیال نائیڈو کی حیات و خدمات سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے۔ موجودہ دور کے قائدین کاحوالہ دیتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ سب سے زیادہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے ملک کے ایوانوں میں داخل ہورہے ہیں۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے بھی اس پر تشویش ظاہر کی ہے۔اس تقریب میں کرناٹک کے گورنر واجو بھائی والا ریاستی وزراء یوٹی قادر ،بنڈپا کاشمپور ، رکن پارلیمان پی سی موہن اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے قومی کمشنر کے کے کھند لوال نے بھی شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔