میکے ڈاٹ پراجکٹ ہر حال میں تعمیر ہوگا:سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2017, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍فروری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے مضافات بنگلور میکے ڈاٹ میں پینے کے پانی کا منصوبہ ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔آج ارسیکیرے ٹاؤن میں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے ہمراہ مختلف ترقیاتی پروگراموں کی شروعات کیلئے یہاں آمد کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پینے کے پانی کیلئے کسی بھی پراجکٹ کیلئے کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی یہ پراجکٹ کاویری آبی تنازعہ ٹریبونل کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میکے ڈاٹ میں اگر ڈیم تعمیر کیاجائے تو اس سے کرناٹک کو ہی نہیں،بلکہ تملناڈو کو بھی فائدہ ہوگا اور دونوں ریاستوں کے عوام کو پینے کا پانی میسر ہوگا۔ غیر ضروری سیاسی وجوہات کی بنیاد پر تملناڈو حکومت اس پراجکٹ کی مخالفت کررہی ہے، اس کے باوجود بھی ریاستی حکومت میکے ڈاٹ پراجکٹ شروع کرنے کی پابند ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی کے اس بیان پر کہ ضمنی انتخابات لڑنے کیلئے کانگریس کے پاس امیدوار نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کانگریس کے پاس امیدواروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سابق وزیر وی سرینواس پرساد کی طرف سے حال ہی میں سدرامیا کو دئے گئے چیلنج پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انتخابات میں ہار اور جیت عوام کے فیصلے پر منحصر ہے، سرینواس پرساد ایک سینئر لیڈر ہیں اسی لئے ان کے کسی بھی چیلنج کا وہ جوا ب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہاکہ بذات خود وہ یہ کبھی نہیں چاہتے کہ سرینواس پرساد کو ہرایا جائے ، لیکن عوام اگر کانگریس کا ساتھ دیں گے تو سرینواس پرساد کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...