بڑے بم حملے میں مارے گئے اکثر عسکریت پسند غیر ملکی تھے: افغان حکام

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 8:30 PM | عالمی خبریں |

کابل،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مشرقی صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر گرائے گئے بڑے امریکی بم سے مارے جانے والوں میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، روس، بھارت اور دیگر ملکوں کے شدت پسند شامل ہیں۔وزارت کے ایک ترجمان محمد رادمنش نے بتایا کہ حملے میں مرنے والے عسکریت پسندوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان، ہندوستان، فلپائن اور بنگلہ دیش سے تھا۔جی بی یو-43 نامی بم جسے ”مدر آف آل بومبز“بھی کہا جاتا ہے امریکہ کا سب سے بڑا غیر جوہری بم ہے۔یہ گزشتہ جمعرات کو پاکستان کی سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ ننگرہار میں سرنگوں پر مشتمل داعش کے ایک کمپلیکس پر گرایا گیا تھا اور اس میں 96 شدت پسند مارے گئے تھے۔حکام کے مطابق اس حملے میں تین سو میٹر لمبی سرنگوں کو جال اور ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بھی تباہ ہو گئی تھی۔
امریکہ کی طرف سے کسی بھی فوجی کارروائی کے دوران ہزاروں کلو گرام وزنی اس بم کا یہ پہلا استعمال تھا۔افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ یہ بم داعش کی کارروائیوں کے جواب میں گرایا گیا جو ان کے بقول اپنے بچاؤ کے لیے زیرزمین پناہ گاہوں اور سرنگوں میں چھپ کر وار کیا کرتے تھے۔حملے میں داعش کے چار سرکردہ کمانڈروں کی ہلاکت کا بھی بتایا گیا۔


 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...