سڑکوں کی مرمت میں تاخیر پر عدالت پھر برہم، بی بی ایم پی کو بند کردینے کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2018, 11:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز) شہرکی سڑکوں پر جابجا گڈھوں کو بند کرنے میں بی بی ایم پی کی تاخیر اور لاپروائی کی شکایات پر ایک بار پھر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بی بی ایم پی کو اگر شہر کی سڑکوں کی دیکھ بھال میں دشواری ہے تو بہتر ہے کہ بی بی ایم پی کو بند کردیا جائے۔ اس سلسلے میں عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے آج ہائی کورٹ نے بی بی ایم پی افسروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ شہر کی سڑکوں پر گڈھے بند کرنے کے لئے بارہا ہدایت کے باوجود جس طرح کی لاپروائی کی جارہی ہے یہ ناقابل برداشت ہے۔افسروں کی لاپروائی کا خمیازہ عوام کو کیوں بھگتنا پڑے۔

عدالت نے تنبیہ کی کہ وقت مقررہ میں سڑکوں کی مرمت اور گڈھے بند کرنے کا کام پورا ہوجانا چاہئے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے پہلے بھی عدالت نے بارہا افسروں کو تنبیہ کی ہے لیکن غیر ذمہ داریوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔افسروں کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔ بی بی ایم پی کے وکیلوں نے اس موقع پر اپنے حلف نامے میں عدالت کو بتایاکہ سڑکوں کے گڈھے بند کرنے میں تاخیر کے لئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں،بلکہ بی ڈبلیو ایس ایس بی کے افسروں کی طرف سے پانی کی سپلائی کی مختلف کاموں کے لئے جو کھدائی کی جارہی ہے اس کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔

عدالت نے اس استلال کو مسترد کردیااور کہاکہ بی بی ایم پی اگر کام کرنا چھوڑ دے تو بنگلور بند نہیں ہوگا۔ شہر بنگلور کا انتظامیہ کسی بھی طرح چلتا رہے گا جس طرح بی بی ایم پی مسلسل لاپروائی برت رہی ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ بی بی ایم پی ناکارہ ہوچکی ہے۔ ایسے ناکارہ بلدی ادارے کو برقراررکھنے اور نہ رکھنے میں کوئی معنی نہیں ہیں۔ اس مرحلے میں وکیلوں نے عدالت کو بتایاکہ عدالت کے حکم کے فوراً بعد کئی مقامات پر سڑکوں کی مرمت کاکام مکمل کرلیاگیا ہے، اس مرحلے میں ججوں نے ہدایت دی کہ جہاں بھی کام مکمل ہوا ہے ان مقامات کی تصاویر کے ساتھ رپورٹ عدالت میں داخل کی جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...