مہیندرا گروپ کی جانب سے کسانوں کی مددکا اعلان کرایہ پر ٹریکٹر فراہم کرنے کے101سنٹرقائم ہوں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2016, 11:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور۔27؍اگست(ایس او نیوز) مہیندرا فارم اکیوپمنٹ سیکٹر(ایف ای ایس) مہیندرا گروپ سے جڑی زرعی شعبہ کے لئے وہیکلس اور آلات مہیاکرنے والی کمپنی ہے۔ اس نے حکومت کرناٹک کے محکمہ آبپاشی وزارت کے تعاون سے کرناٹک بھر کے چھوٹے اور درمیانی کاشت کاروں کی سہولت کے لئے ریاست کے تمام اضلاع میں دیہی علاقوں میں101ٹریکٹرس کرایہ پر فراہم کرنے والے سنٹرس بنامTrringoیعنی فون کرو۔ٹریکٹر کرایہ کے لئے آرڈر دو اور اسے حاصل کرو،سنٹرس قائم کرنے کا اعلان کیاہے۔ گزشتہ ماہ وزیر برائے زراعت کرشنا بیرے گوڈا نے تجرباتی طورپر ایسے 2ٹریکٹر کرایہ پر حاصل کرنے والے سنٹرس کا کرناٹک میں افتتاح بھی کیاہے۔آج زرعی شعبہ میں نئی تکنالوجی اور نئے آلات وٹریکٹرس کا استعمال عام ہوتا جارہاہے۔ ایسے فرانچائزی اور سنٹرس کے قیام کے ذریعہ دیہی نوجوانوں کو روزگارسے جوڑنے کے علاوہ چھوٹے کسانوں کو اپنی ضرورت پر ٹریکٹر اور اس سے جوڑے جانے والے زرعی آلات کرایہ پر حاصل کرکے کاشت کار کم خرچ میں ہی اپنی ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم کو مقبول بنانے کے لئے مہیندرا گروپ نے یہ نعرہ دیاہے کہ’’ اب کرناٹک کا کسان مانگے گا نہیں وہ حق سے مانگے گا‘‘۔ہر ضلع میں ٹرنگو فرانچائزی قائم کرکے وہاں کم سے کم5ٹریکٹر کرایہ کے لئے فراہم کئے جائیں گے اور کال سنٹر1800-2662668پر رنگ کرکے ٹریکٹربک اور کرایہ پر حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری8تا10آلات میں ان کی ضرورت کے آلات ان ٹریکٹروں سے جوڑکر فراہم کرسکتا ہے۔ مہیندرا کمپنی کے علاوہ دیگر ماڈل کے ٹریکٹر بھی فرانچائزی چلانے والے اپنے مرکز پر رکھ سکتے ہیں۔اور فرانچائزی چلانے والے ایک سے زائد سنٹرس ریاست کے کسی بھی علاقہ میں چلاسکتے ہیں، مہیندرا کا کوئی ٹریکٹر کام کے دوران بریک ڈاؤن ہونے پر وہاں فوری دوسرا ٹریکٹر کسانوں کو فراہم ہوگا۔ مارچ2016سے یہ اسکیم ملک کی5ریاستوں مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، گجر ات،راجستھان کے علاوہ کرناٹک میں شروع ہوچکی ہیں۔ شمالی کرناٹک کے8؍اضلاع میں ابتداء میں یہ سنٹرس قائم ہورہے ہیں۔ ان ٹریکٹروں کے لئے کسانوں کوفی گھنٹہ 600تا 700 روپئے کرایہ اداکرنا پڑے گا۔فرانچائزی قائم کرنے والوں کے پاس کم از کم50لاکھ سرمایہ اور جگہ کا ہونا ضروری ہوگا۔ مہیندرا گروپ کو فرانچائزی سے آمدنی کا10؍فیصد حصہ اداکرنا پڑے گا۔کسان اس سلسلہ میں مزید جانکاری کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1800-2662668 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...