مہاگٹھ بندھن ریلی پروزیراعظم مودی نے کیاطنز،کہا ،اپوزیشن کامہاگٹھ بندھن صرف مودی کے خلاف نہیں بلکہ ہندوستان کی عوام کے خلاف بھی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th January 2019, 2:29 AM | ملکی خبریں |

سلواسا:19/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) جہاں ایک طرف مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)کی صدر ممتا بنرجی کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا تو وزیر اعظم نریندر مودی نے دمن-دیو اور دادر-ناگر حویلی کے سلواسا سے اپوزیشن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کامہاگٹھ بندھن صرف مودی کے خلاف نہیں بلکہ ہندوستان کی عوام کے خلاف بھی ہے۔اس دوران انہوں نے مہا گٹھ بندھن کے اتحاد پربھی طنزکسا۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ مہاگٹھ بندھن بنانے میں شامل حزب اختلاف جماعتیں ابھی مکمل طور پرایک ساتھ آئیں بھی نہیں ہیں اور آپس میں مول بھاؤ شروع کر دیا ہے،کچھ لوگ خود کو بچانے کے لئے سہارا تلاش کر رہے ہیں،عالم یہ ہے کہ جو لوگ پہلے کانگریس کوپانی پی پی کرکوستے تھے، وہ بھی ایک اسٹیج پرآگئے ہیں،وہ پریشان ہیں کہ مودی غریبوں کے حقوق، ان کے راشن چھیننے والے بروکرز کو باہرکررہاہے؟۔انہیں دقت ہے کہ مودی بدعنوانی کے خلاف اتنا سخت کاروائی کیوں کررہے ہیں؟لیکن میں ملک کو آگے آگے بڑھانے کے لئے ’سب کاساتھ ،سب کاوکاس‘کے منترکولے کرنکل گیاہوں۔کولکاتہ میں ممتا بنرجی کی متحدہ انڈیا ریلی میں اپوزیشن کے جمع ہونے پر نشانہ لگاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہاکہ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی )کا صرف ایک رکن اسمبلی ہے، لیکن وہاں بی جے پی کی مخالفت میں ملک کے سارے لیڈران جمع ہو گئے کیونکہ ہم لوگ ہیں جو سچ کی راہ پر چلتے ہیں، لہذا ہمارے ایک ایم ایل اے سے بھی یہ لوگ ڈرگئے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں پر حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو اپنی ہی ریاست میں جمہوریت کو کچل رہے ہیں، وہ اب جمہوریت کو بچانے کا سبق دے رہے ہیں،یہ بہت حیرت انگیز بات ہے۔کولکاتہ میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ ریلی پر طنز کستے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ جمہوریت کا گلا گھوٹنے والے جمہوریت کو بچانے کی بات کر رہے ہیں، یہ دیکھ کر ملک کے عوام کہتی ہے کہ واہ کیا منظر ہے!۔اس دوران وزیراعظم مودی نے دادرا نگر اور دامان دیو میں پہلے میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آج دادرا نگر اور دامان دیوکو آزادی کے بعد پہلا میڈیکل کالج ملا،اس میڈیکل کالج میں150نشستیں ہیں، لیکن مستقبل میں ان میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر پر چل رہی مرکزی حکومت ترقی کی کے لئے مکمل طور پر وقف ہے، جس میں بچوں کی پڑھائی، بزرگوں کو ادویات، نوجوانوں کو کمائی، کسانوں کو آبپاشی اور عوام کام شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...