مہندرسنگھ دھونی کا ریٹائرمنٹ پلان سامنے آیا، کریں گے یہ خاص کام

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 27th November 2018, 11:07 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،27 نومبر (ایس او نیوز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو گزشتہ مہینوں کے دوران ٹیم انڈیا کی کی ٹی -20 ٹیم سے باہرکاراستہ دکھا دیا گیا تھا۔ جیسا کہ یہ پہلے ہی واضح ہوچکا ہے کہ دھونی 2019 عالمی کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کوالوداع کہہ دیں گے۔ ایسے میں ان کے مداحوں کے ذہن میں سوال ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی کیا کریں گے؟

بہرحال دھونی نے بھی اس بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے اوروہ کئی سارے کاموں میں ہاتھ آزمارہے ہیں۔ حال ہی میں دھونی نے چھتیس گڑھ کے کھلاڑیوں کے لئے ریاست میں کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے لئے دھونی نے محکمہ کھیل کو ایک مسودہ (ڈرافٹ) بناکربھیجا ہے۔

رائے پورکے شہید ویرنارائن بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں اکیڈمی شروع کرنے کو لے کربات چل رہی ہے۔ کھیل محکمہ نے ایم اویو پراپنی رائے دینے کے بعد اب ریاستی انتظامیہ کو تجویز بھیج دی ہے۔ محکمہ کھیل اورنوجوانکے ڈائریکٹردھرمیش ساہو نے بتایا کہ مہندر سنگھ دھونی کی طرف سے تجویزآئی ہے، اس پرضوابط کے مطابق کارروائی کرنے کے بعد ریاستی حکومت کو بھیجا جائے گا۔ دھرمیش کا کہنا ہے کہ اس سے ریاست کے کھلاڑیوں کو فائدہ ملے گا۔ دھونی نے مسودہ ڈاک کے ذریعہ بھیجا ہے۔ محکمہ کھیل مسودہ کو ریاستی حکومت کوبھیجے گا، اس کے بعد ریاستی حکومت اس پرآخری فیصلہ لے گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چھتیس گڑھ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (سی ایس سی ایس) ریاستی حکومت سے 90 سال کے لئے اسٹیڈیم کو لیز پرلینے جارہا ہے۔ اگراسٹیڈیم سی ایس سی ایس کو ملتا ہے تو دھونی کی اکیڈمی کھلنا ممکن نہیں ہے۔ چھتیس گڑھ محکمہ کھیل  نے بھی گراونڈ کو لیز پردینے کی تقریباً تیاری کرلی ہے۔ اس کے بعد سی ایس سی ایس اوربی سی سی آئی کے ماتحت گراونڈ ہوگا۔ اس کے بعد بین الاقوامی میچ کروانے کے امکانات میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

 ورلڈ کپ پا کر انگلینڈ جھوم اُٹھا مگر فتح کے فارمولہ پر تنقیدیں ، آئی سی سی کو متنازع ضابطے پر نظرثانی کا مشورہ دیا 

اتوار کو اعصاب شکن میچ میں انگلینڈ کی فتح سے جہاں پورا برطانیہ جھوم اٹھا ہے اور ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے وہیں انٹر ننشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا وہ ضابطہ تنقیدوں کی زد پر آگیا ہے جس کی وجہ سے میچ اور بعد میں سُوپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے باوجودانگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔ ...

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بے حد دلچسپ؛ ٹائی ہونے کے بعد سوپر اوور میں بھی اسکور برابر؛ باونڈریس زائد ہونے پر انگلینڈ پہلی مرتبہ بنا ورلڈ چیمپئن

لندن کے لارڈس میدان میں منعقد ورلڈ کپ 2019 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈرامائی انداز میں ٹائی ہونے کے بعد  انگلینڈ  نے سوپر اوور کے بعد نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے   میں شکست دے دی اور پہلی بار عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ فائنل مقابلہ اتنا دلچسپ اور کانٹے کا رہا کہ  ...

عالمی کپ فائنل: کون رقم کرے گا تاریخ، نیوزی لینڈ یا انگلینڈ!

قریب ڈیڑھ ماہ کی مہم جوئی کے بعد اب آئی سی سی ورلڈ کپ کا اختتام ہونے جا رہا ہے اور لندن کے لارڈز کے میدان پر نیوزی لینڈ اور میزبان انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے فائنل میں جیت کسی بھی ٹیم کی ہو 'تاریخ 'بننا طے ہے۔

انگلینڈ 27 سال بعد ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست

تاریخ بدلنے کو تیار، انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست۔