محبوبہ کا کانگریس اور بی جے پی پر الزام، کہا ،ہندوتوسے دونوں پارٹیوں کی سیاست چلتی ہے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th February 2019, 11:21 PM | ملکی خبریں |

سرینگر:6 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کو کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان فرق کرنا مشکل ہے کیونکہ دونوں ہی پارٹیوں کی سیاست ہندوتو سے چلتی ہے۔محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یوگی حکومت (اتر پردیش)نے مظفرنگر فسادات کیس کے ملزمان کے خلاف کیس واپس لے لئے۔مدھیہ پردیش حکومت نے گوکشی کے تین ملزمان کے خلاف پی ایس اے (این ایس اے) لگایا۔اتر پردیش سے مدھیہ پردیش تک سیاسی رخ دھندلے ہو رہے ہیں اور کانگریس اور بی جے پی کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو رہا ہے۔جدید ہندوستان میں ہندوتوا حقیقی سیاست کو چلاتی ہے۔محبوبہ مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت کی طرف گوکشی کے ایک معاملے میں تین ملزمان کے خلاف قومی سلامتی قانون لگانے اور اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کی طرف سے 2013کے مظفرنگر فسادات امور کے 100ملزمان کے خلاف 38کیس واپس لینے کی سفارش کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کر رہی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...