احمدنگر میں میونسپل انتخابات ڈیوٹی پر بلدیاتی اہلکارکی موت
ممبئی،09؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) احمدنگر میونسپل انتخابات میں ڈیوٹی پر تعینات ایک بلدیاتی اہلکار کی اتوار کو موت ہو گئی۔اس سلسلے میں ایک افسر نے بتایا کہ لوک نرمان محکمہ کے ملازم اشوک سوریہ ونشی توپ خانہ علاقے میں ایک چوکی پر انتخابی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
افسر نے کہا کہ صبح کے وقت انکو تکلیف محسوس ہوئی اور آرام کے لئے وہ نیچے لیٹ گئے۔کچھ وقت بعد پولنگ اسٹیشن پر جب کچھ دیگر ملازمین نے ان سے بات کرنا چاہئے تو ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔اس کے بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ توپ خانہ تھانے میں فطری موت کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔دھلے کے 70 رکنی اور احمد نگر کے 68 رکنی شہر کارپوریشنز کے لئے آج پولنگ ہو رہی ہے۔