مہاراشٹر: لون کے بدلے افسر نے کسان کی بیوی سے مانگی عصمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 8:29 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،24؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر کے بلڈھنا ضلع میں سینٹرل بینک آف انڈیا کی ایک شاخ مینیجر نے کسان کو قرض کی درخواست کو منظوری دینے کے لئے اس کی بیوی سے جنسی تعلقات بنانے کی فرمائش کی۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ دتالا گاؤں میں واقع سینٹرل بینک آف انڈیا کی شاخ کا ہے۔ جہاں کسان کی بیوی موجودہ مانسون موسم کے لئے قرض کے سلسلے میں گئی تھی۔

اس واقعہ کی معلومات ملنے سے سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل گاؤں والے سینٹرل بینک آف انڈیا پہنچے اور بینک منیجر کے خلاف نعرے بازی کی اور بینک کے سائن بورڈ توڑ ڈالے، متاثرہ خاتون کے شوہر کی طرف سے درج شکایت کے مطابق اس کی بیوی قرض کی درخواست لے کر سینٹرل بینک کے برانچ منیجر راجیش ہیوسے سے ملنے گئی تھی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ درخواست اور دستاویزات حاصل کرنے کے بعد ہیوسے نے اس کا فون نمبر لیا اور کہا کہ وہ بعد میں اس سے رابطہ کرے گا، ھیوسے نے اس وقت بھی خاتون سے قابل اعتراض لہجے میں بات کی تھی۔

جمعہ کے روز بینک کے چپراسی منوج چوہان نے خاتون کو فون کرکے ہیوسے کی یہ ناپاک تجویز کے بارے میں بتایا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ جنسی تعلقات کے بدلے اسے ایک پرکشش قرض کا پیکج دیا جا سکتا ہے، خاتون نے پوری بات چیت ریکارڈ کر لی، جس کی بنیاد پر مقامی پولس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

تفتیشی افسر بی آر گانوے اور ان کی ٹیم چپراسی اور برانچ منیجر کو گرفتار کرنے کے لئے بینک پہنچے، لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی دونوں وہاں سے فرار ہو چکے تھے، پولس دونوں کی تلاش کر رہی ہے۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر اشوک چوان نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور فرار بینک منیجر کو معطل کرنے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...