جموں وکشمیر میں مہاراجہ ہری سنگھ کی 123ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی جائے گی:پینتھرس پارٹی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 10:48 PM | ملکی خبریں |

جموں ،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراجہ ہری سنگھ 1925میں جموں وکشمیر کے مہاراجہ بنے اور 1949میں انہیں حکومت ہند کے حکم کے ذریعہ جموں وکشمیر سے جلاوطن کردیا گیا۔ مہاراجہ ہری سنگھ نے 1925کو مہاراجہ بنتے ہی عوام کے سامنے اعلان کیا تھا کہ میرا مذہب انسانیت ہے اس سے مہاراجہ نے کئی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور اس کے بعد مہاراجہ ہری سنگھ نے 1931 میں لندن (برطانیہ ) میں ہورہی راونڈ ٹیبل کانفرنس میں ، جس کی صدارت برطانیہ کی ملکہ کررہی تھیں،اعلان کیا کہ ’میں سب سے پہلے ہندستانی ہوں اور پھر مہاراجہ ‘یہ اعلان مہاراجہ نے ہندستان سے کئی راجاوں اور مہاراجاوں کی موجودگی میں کیا تھا جس سے برطانیہ کی مہارانی حیرت زدہ رہ گئیں۔ مہاراجہ کے اس بیان سے مہاتما گاندھی کی طرف سے جاری آزادی کی تحریک کو تقویت ملی ۔

جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی مہاراجہ کے یوم پیدائش کو 1983سے مسلسل مناتی آرہی ہے۔ پنتھرس پارٹی مہاراجہ ہری سنگھ کے سیکولر اور قوم پرست کردار کی شروعات سے تعریف کرتی رہی ہے۔ پنتھرس پارٹی نے مہاراجہ کی خدمات پر کئی سیمنار دہلی ، چنڈی گڑھ، بنگلوروغیرہ میں منعقد کئے اور آج پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر کے خاص طورپر جموں پردیش کے تمام ادارو ں اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتی ہے کہ آج سب مل کر مہاراجہ ہر سنگھ کی سالگرہ پرتمام جموں وکشمیر کے لوگوں کو ڈوڈہ سے لیکر میرپور ۔کوٹلی تک اور لداخ سے لیکر مظفر آباد تک پیغام دے رہے ہیں۔ یہ سیمنار جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے ذریعہ جموں پریس کلب میں منعقد ہورہا ہے جس سے پیغام تمام ہندستان کے لوگوں کو ہندستانی پارلیمنٹ کو یہ جانا چاہئے کہ جموں وکشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے 26اکتوبر، 1947کو ہندستان سے ان ہی شرائط پر الحاق کیا تھا جن شرائط پر ہندستان کی 575ریاستوں نے کیا تھا۔ مہاراجہ ہری سنگھ نے 1947کو اپنے الحاق نامہ میں واضح طورپر لکھا تھا کہ انہوں نے جموں وکشمیر کے دفاع، خارجی امور اور مواصلات وغیرہ کو ہندستان کے آئین میں شامل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی مہاراجہ ہری سنگھ کی 123ویں سالگرہ جموں پریس کلب میں 23ستمبر کو منائے گی۔ہندستان کی 575ریاستوں کا الحاق 26جنوری 1950کو ہوگیا جموں وکشمیرریاست کے مہاراجہ کے الحاق نامہ کو باقی ریاستوں کے ساتھ شامل نہیں کیا گیا۔ جموں وکشمیر میں مہاراجہ کی حکومت کو نہیں چھیڑا گیا اور ہندستان کی پارلیمنٹ کو جموں وکشمیر کے بارے میں ان تین موضوعات پر قانون بنانے کا حق آج تک نہیں دیا گیا ہے۔

پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ یہ قصور نہ تو غیرممالک کا ہے اور نہ ہی پاکستان کا ۔ اس کے لئے ہندستانی پارلیمنٹ ذمہ دار ہے۔ آج کے دن پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستانی پارلیمنٹ کو خبردار کیا کہ وہ ایک برس کے اندر مہاراجہ کے دستخط شدہ الحاق نامہ کا احترام کرتے ہوئے ہندستانی پارلیمنٹ کو ان تین موضوعات پر جموں وکشمیر پر قانون بنانے کا اختیار دے۔یہی ہے مہاراجہ ہری سنگھ کو پوری قوم کی سچی خراج عقیدت۔ ہندستان کے آئین اور پرچم کو جموں وکشمیر میں الحاق کے مدنظر نافذ کرنا ہوگا تاکہ ہندستان کے آئین میں دےئے گئے تمام انسانی حقوق جموں وکشمیر کے گھر گھر تک پہنچ سکیں۔ اسی وقت ملے گی صحیح معنوں میں آزادی جموں وکشمیر کے لوگوں کو جوہآزادی جس کا لطف ہندستان کے لوگ 70برسوں سے اٹھا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...