مہادائی مسئلے پر کرناٹک کی قانونی جنگ ، وزیر اعلیٰ سے مشورے کے بعد آگے کی پہل : ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2018, 11:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ دریائے مہادائی کے پانی کی ریاست میں تقسیم کس طرح ہو اس سلسلے میں پہل کرنے سے پہلے حال ہی میں ٹریبونل کی طرف سے صادر کئے گئے فیصلے میں کرناٹک کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی ہے اس پر وزیراعلیٰ سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کرناٹک کی قانونی جنگ کو آگے بڑھانے کے لئے رہنما خطوط وضع کئے جائیں گے۔

آج مہادائی طاس کے علاقوں کا محکمۂ آبی وسائل کے اراکین کے ساتھ دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عنقریب وہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کے ساتھ مہادائی مسئلے پر خصوصی میٹنگ کا اہتمام کریں گے اور اس میٹنگ میں مہادائی ٹربیونل کے فیصلے سے کرناٹک کے مفادات کو جو نقصان پہنچا ہے اس کے تحفظ کے لئے آگے کی حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ کرناٹک کی قانونی جنگ کو کس طرح سے آگے بڑھایا جائے اس پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ اس کے لئے ضرورت پڑے تو ایک کل جماعتی اجلاس بھی طلب کیا جائے گا جس میں مہادائی مسئلے پر ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کا موقف واضح ہوسکے اور پارٹی امتیازات سے بالا تر ہوکر اس معاملے میں ریاست کو انصاف دلانے کے لئے جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہادائی مسئلے پر کرناٹک کے مفادات کے تحفظ کے لئے حکومت ہر قدم اٹھانے تیار ہے۔ کابینہ میں توسیع کے متعلق اخباری نمائندوں کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے ڈی کے شیوکمار نے انکار کردیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...