مہادائی مسئلے پر عرضی داخل کرنے حکومت گوا کی کوشش ناکام ،20 ؍اگست تک فیصلہ سنانے ٹریبونل کااعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 10:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جولائی(ایس او نیوز) مہادائی تنازعے کی یکسوئی کے لئے جہاں حکومت کی طرف سے جدوجہد جاری ہے اسی درمیان کرناٹک کے خلاف عرضی داخل کرنے حکومت گوا کی کوشش کو آج اس وقت شدید دھکا پہنچا جب مہادائی ٹریبونل نے عرضی کو سماعت کے لئے منظور کرنے سے صاف انکار کردیا۔ حکومت گوا نے ٹریبونل سے رجوع ہوکر یہ عرضی دائر کی تھی کہ وہ دریائے مہادائی کا پانی ملاپربھا کی طرف نہیں بہائے گی۔ تاہم ٹریبونل نے اس عرضی کو سماعت کے لئے منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 20اگست تک اس تنازعے کے سلسلے میں ٹریبونل کا قطعی فیصلہ منظر عام پر آجائے گا، حکومت گوااس وقت تک صبر کرے۔ اس سے پہلے بھی کرناٹک نے مہادائی مسئلے پر ٹریبونل کا فیصلہ اپنے حق میں کروانے کے لئے عرضی دائر کی تھی تو اسے بھی ٹریبونل نے انکار کردیا اور اعلان کیاتھا کہ 20 اگست تک ٹریبونل اپنا قطعی فیصلہ سنانے جارہا ہے، اسی لئے اس وقت تک ریاستی حکومت انتظار کرے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔