لوک سبھا میں مہادائی مسئلے کی گونج ,کانگریس اور بی جے پی ممبران میں تکرار

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 29th July 2016, 9:41 PM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، 29؍جولائی(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز )دریائے مہادائی کے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر ٹریبونل کے تازہ فیصلے سے کرناٹک میں پیدا شدہ صورتحال کل لوک سبھا میں زیر بحث آئی۔ بلگام کے بی جے پی رکن سریش انگڑی نے توجہ دلاؤ نوٹس کے تحت ایوان میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہاکہ مہادائی آبی تنازعہ کے سلسلے میں ٹریبونل کے فیصلے سے کرناٹک کے عوام مشتعل ہیں، اسی لئے انہیں جلد از جلد انصاف دلایا جانا چاہئے۔دوران تقریر انہوں نے مہادائی تنازعہ کیلئے صدر کانگریس سونیا گاندھی کو ذمہ دار ٹھہرایا ، جس پر کانگریس اراکین نے سخت اعتراض کیا۔چکوڈی کے کانگریس رکن پارلیمان پرکاش ہکیری نے سریش انگڑی کے بیان پر سخت اعتراض کیا اور الزام لگایا کہ وہ اس معاملے میں مرکزی حکومت کو بچانے کیلئے ایوان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہادائی تنازعہ کو ٹریبونل کے دائرہ سے باہر سلجھانے کیلئے بارہا کرناٹک کی سبھی سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے نمائندگی کی ، لیکن مودی نے اس مسئلے کو سلجھانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ سریش انگڑی نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے اس مسئلے کوسلجھانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، مہادائی ٹریبونل کی طرف سے کرناٹک کو عبوری راحت کی توقع کی جارہی تھی،مسٹرسریش انگڑی نے کہاکہ ان توقعات کے برخلاف ٹریبونل نے کرناٹک کے خلاف جو فیصلہ سنایا ہے وہ افسوسناک ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ 2006میں سونیاگاندھی نے خود کہاتھاکہ مہادائی سے کرناٹک کو ایک قطرہ پانی بھی فراہم نہیں کیا جائے گا۔ اس پر کانگریس اراکین نے سخت اعتراض کیا اور کہاکہ موجودہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ تمام ریاستوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائیں۔ پرانی باتیں چھیڑ کر بی جے پی ذمہ داری سے اپنا دامن بچانے کی کوشش نہ کرے۔ سریش انگڑی نے الزام لگایا کہ ٹریبونل کے سامنے کرناٹک کے وکیلوں نے شاید صحیح طریقے سے پیروی نہیں کی ہوگی۔ جس کی وجہ سے فیصلہ کرناٹک کے حق میں نہیں ہوپایا ہے۔

شمالی کرناٹک میں کسانوں اور عوام کی جانب سے مہادائی کی آگ بھڑک اٹھی
ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف بند مکمل، جابجا پرتشدد واقعات

مہادائی ٹریبونل میں حکومت کرناٹک کے خلاف فیصلے پر شمالی کرناٹک میں کسانوں اور عوام کی طرف سے زبردست احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی۔ شمالی کرناٹک کے بیشتر اضلاع میں کلغیر معلنہ کرفیو جیسی صورتحال رہی، لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرے کئے۔و زیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پتلے نذر آتش کئے۔ اور حکومتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آج مختلف تنظیموں کی طرف سے معلنہ کرناٹک بند کا زبردست ردعمل ان علاقوں میں دیکھا گیا۔جابجا راستہ روکواحتجاج ، بسوں پر پتھراؤ ، سڑکوں پر ٹائر جلانے کے واقعات پیش آئے۔ ہبلی سمیت مختلف مقامات پر احتجاجیوں کومنتشرکرنے کیلئے پولیس کو ہلکے لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔ شمالی کرناٹک کے چار اضلاع کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے کلسا بنڈوری کینال کو پانی مہیا کرانے کے سلسلے میں پچھلے ایک سال سے ہبلی ، دھارواڑ، نولگند ، نرگند، بلگاوی وغیرہ میں احتجاج جاری ہے۔ مہادائی ٹریبونل کی طرف سے کرناٹک کو پانی فراہم کرنے سے صاف انکار پر ان علاقوں میں احتجاجی بھڑک اٹھے۔ اس کے علاوہ بنگلور ، چکبالاپور، کولار ، ٹمکور اور دیگر اضلاع میں بھی مہادائی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور مظاہرے شدت اختیارکرگئے۔ بنگلور میں کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھا اور مختلف کنڑا نواز تنظیموں کے کارکنوں نے میسور بینک سرکل میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے کیمپے گوڈا روڈ پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ان لوگوں نے الزام لگایا کہ کلسا بنڈوری معاملے میں کرناٹک کو انصاف دلانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ سدرامیا کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔ احتجاجیوں نے ان دونوں لیڈروں کے پتلے نذر آتش کئے۔کل دوپہر مہادائی ٹریبونل کے جج جسٹس جی ایم پانچال نے ریاستی حکومت کی طرف سے دائر عبوری عرضی کو خارج کرتے ہوئے پانی فراہم کرنے سے تکنیکی بنیادیں بتاکر انکار کردیاتھا ، اس کے فوراً بعد ہی شمالی کرناٹک بھڑک اٹھا۔ہبلی دھارواڑ، بلگام ، نرگند ، نولگند، رام درگ، سودتی اور دیگر علاقوں میں عوام کے احتجاج نے پرتشدد شکل اختیار کرلی۔ فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے رعیت سنگھا اور کرناٹکا رکشنا ویدیکے کی طرف سے آج شمالی کرناٹک میں بند کی آواز پر عوام کا زبردست ردعمل دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ چکبالاپور ، کولار ، چامراج نگر، گدگ، ہاویری ، داونگیرے ، باگلکوٹ وغیرہ میں بھی کسانوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ہبلی کے چنما سرکل میں ٹائر جلا کر احتجاج کئے جانے کے دوران قطب الدین قاضی اور ہیمنت گوڈا نامی دوکسانوں نے اس فیصلے پر اپنا احتجاج درج کرنے کیلئے اقدام خود سوزی کیا۔ فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ باگلکوٹ ،ہاویری اور آس پاس کے علاقوں میں بھی بند کا زبردست ردعمل دیکھا گیا۔عوام نے رضاکارانہ طور پر اپنی دکانیں بند رکھیں۔سرکاری بسیں بھی ان علاقوں میں مسلسل چوتھی دن غائب رہیں۔ گدگ ضلع کے رون تعلقہ میں احتجاجیوں نے ایک پوسٹ آفس پر حملہ کیا اور یہاں کے شیشے چکناچور کردئے۔ہبلی کے ترکاری مارکیٹ میں گھس کر احتجاجیوں نے چھوٹی موٹی تجارت میں مصروف تاجروں کی ترکاریاں سڑکوں پر پھینک دیں۔ نرگند اور نولگند میں احتجاج نے کل سے ہی پرتشدد شکل اختیار کرلی ہے۔ جس کی وجہ سے آج بھی یہاں بندمکمل رہااورپولیس کا مقعول بندوبست کیا گیا ہے۔ ہبلی دھارواڑ میں داخل ہونے والی شاہراہ پر احتجاجیوں نے بڑے بڑے پتھرپھیلادیئے تھے جس کی وجہ سے بنگلور ممبئی شاہراہ پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ اس احتجاج کی وجہ سے شمالی کرناٹک کے بیشتراضلاع میں تعلیمی اداروں کو چھٹی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...