مہادائی مسئلہ سلجھانے مودی سے مداخلت کی مانگ: کولیواڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st January 2017, 10:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍جنوری(ایس او نیوز)مہادائی کے پانی کی تقسیم کے تنازعہ کو سلجھانے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے کی گذارش کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ نے وزیراعظم کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ اس مکتوب میں انہوں نے کہاکہ بلگاوی میں ہوئے لیجسلیچر اجلاس میں اس مسئلے کو سلجھانے کیلئے وزیر اعظم کی مداخلت ناگزیر قرار دیتے ہوئے قرار داد منظور کی گئی ہے ،جس کے ساتھ وہ اپنا مکتوب روانہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شمالی کرناٹک کے متعدد اضلاع میں پینے کے پانی کی سنگین قلت ہے۔اس پراجکٹ کو منظوری سے شمالی کرناٹک میں پینے کے پانی کی قلت کو کافی حد تک دور کیاجاسکتاہے۔آج ودھان سودھا میں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر نے کہاکہ آئندہ بجٹ اجلاس میں تالابوں پر غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنے کیلئے ان کی قیادت میں قائم ایوان کمیٹی اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔کمیٹی کے تمام ممبران نے اس سے اتفاق کیا ہے۔کمیٹی کے ایک ممبر بی جے پی لیڈر سریش کمار کے استعفیٰ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں وضاحت خود مسٹر سریش کمار دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی اسپیکر بن جانے کے بعد بھی سریش کمار کے اصرار پر ہی وہ اس کمیٹی کے چیرمین بنے رہے۔ کمیٹی کی ہر میٹنگ میں سریش کمار موجود رہے ، اسی لئے کمیٹی سے ان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا ہے۔اس سلسلے میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔راجیہ سبھا انتخابات کے دوران جنتادل(ایس) کے باغی اراکین چلوورایا سوامی، ضمیر احمد خان ، گوپالیا اور دیگر کی طرف سے کراس ووٹنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کی پیش رفت کے متعلق ایک سوال پر کہ کیا جنتادل (ایس) نے گوپالیا کے خلاف اپنی شکایت واپس لے لی ہے؟۔ اسپیکر نے کہاکہ قانوناً محض ایک رکن کے خلاف شکایت واپس لینے کی گنجائش نہیں ہے۔ شکایت واپس لینی ہے تو سبھی اراکین کے خلاف شکایت واپس لینی ہوگی۔ جنتادل (ایس) کی ضابطہ کمیٹی میں گوپالیا کی طرف سے جو معافی تلافی ہوئی ہے اس سے بحیثیت اسمبلی اسپیکر انہیں کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ اسمبلی کے ضوابط اور آئین کے دسویں شیڈول کے مطابق پارٹی بدلی قانون کے مطابق ان تمام اراکین سے نمٹا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...