گانجہ کی غیر قانونی  فروخت کاری : اڑیسہ کے 2گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th October 2018, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو: 29؍اکتوبر (ایس او نیوز) غیرقانونی طورپر گانجہ فروخت کئے جانے کے متعلق اُڈپی پولس نے سنتے کٹے رکشا اسٹانڈ کے عقب والے کارتیک جنرل اسٹورس کے قریب 29اکتوبر کو دو لوگوں کو گرفتار کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزمان کی شناخت اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے فی الحال پتورکے سبرامنیا نگر  میں مقیم دیوشیس سیتی (27)اور سنتے کٹے میں مقیم سناتن پترا (32)کے طورپر کی گئی ہے۔ ملزمان سے 25ہزارروپئے مالیت کا1کے جی گانجہ پولس نے ضبط کرلیا ہے۔ دونوں ملزمان کے متعلق بتایا گیا ہے کہ دونوں اڑیسہ سے گانجہ لا کر یہاں فروخت کیا کرتے تھے ۔ اس سلسلے میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اُڈپی سرکل انسپکٹر منجوناتھ کی قیادت والی ٹیم نے ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ معاملے کو لےکر اُڈپی پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی