مدرسہ تعلیم الاسلام روشن محلہ ہوناور کے زیر اہتمام قرآن کوئز مسابقہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th March 2019, 12:04 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور،5؍مارچ (ایس او نیوز/ذرائع ) مدرسہ تعلیم الاسلام روشن محلہ کے زیر اہتمام مورخہ 2/ مارچ کو   ایک عظیم الشان قرآن کوئز مسابقہ کا انعقاد کیا گیا،  جس میں ہوناور اور کمٹہ کے منتخب شبینہ مکاتب کے طلبہ شریک رہے۔ مظاہرہ بے حد دلچسپ رہا اور حاضرین نے طلبا کو خوب داد  و تحسین سے نوازا۔

پروگرام کے مقصد کے تعلق سے بتایا گیا کہ   بچوں میں قرآن سے مناسبت پیدا ہو اور بچوں میں  تلاوت کے ساتھ آیات کے معنی و مفہوم  معلوم کرنے کا شوق پیدا ہو۔

واضح رہے کہ شریک ہونے والے طلبہ کو قرآن کے متعلق  تقریبا ڈیڑھ سو سوالات مع جوابات دئیے گیے تھے، اس کے علاوہ ہر مرحلہ میں قرآن ہی سے متعلق آزاد سوالات پوچھےگئے، طلبہ نے ان کے جوابات دے کر حاضرین کا دل جیت لیا، مسابقہ کی صدارت مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول صاحب ندوی نے فرمائی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب ناظم جامعہ مولانا طلحہ صاحب ندوی اور مولانا اسحاق صاحب ندوی موجود تھے۔

پروگرام میں  طلبہ نے حمد، نعت اور نظموں سمیت   دلچسپ مکالمے بھی پیش کئے 

صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا مقبول احمد صاحب ندوی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں والدین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی انہوں نے  سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرائیں اور دنیوی اور اخروی کامیابی حاصل کریں۔

مسابقہ میں اول اور دوم آنے والی ٹیموں کو نقد انعامات، ٹرافی اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا، اور تمام شریک ہونے والی ٹیموں کے درمیان سرٹیفکٹ کے ساتھ انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

صدر جلسہ کی دعا پر  ٹھیک ساڑھے بارہ بجے یہ مسابقہ اختتام کو پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔