مڈکیری : تمہیں ایم پی بنانا ہماری بدنصیبی تھی : بی جے پی لیڈرنے لی پرتاپ سنہا کی کلاس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2018, 6:14 PM | ساحلی خبریں |

مڈکیری :13/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ’’تمہیں رکن پارلیمان بنانا ہماری بدنصیبی تھی ، تمہارے جیسوں سے ہماری پارٹی نہیں پنپے گی ‘‘ کچھ اس طرح کورگ ضلع کے ایک بی جےپی لیڈر نے علاقہ کے رکن پارلیمان پرتاپ سنہا کو کلاس لینے کا واقعہ پیش آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کورگ ضلع میں حالیہ بارش سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے پہنچی مرکزی حکومت کے اعلیٰ فسران کی ٹیم ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے جانکاری حاصل کررہی تھی ، اس دوران ایم پی پرتاپ سنہا نے غلط جانکاری دینے کا بی جے پی لیڈر ایم بی دیوویا نے الزام لگایا ہے، جس کی بنا پر بی جےپی لیڈر نے ایم پی پرتاپ سنہا کو آڑے ہاتھوں کو لینے کی بات کہی جارہی ہے۔

بی جے پی لیڈر نے ایم سے کہا کہ تم ایک عوامی نمائندے ہو،عوام کی نمائندگی کرنے کے بجائے عوام مخالف رویہ مت اپناؤ۔ کہتے ہوئے متنبہ کیا۔ غلط جانکاری مت دو۔ زخم پر نمک مت چھڑکو کہتے ہوئے ایم پی کو صلاح دیتے ہوئے ایم بی دیوویا نے کہاکہ ’’مجھ پرتادیبی کارروائی کرنا ہے تو کرو ؟ میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں ‘‘۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ایم پی پرتاپ سنہا نے بی جے پی لیڈر دیوویا کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ، مگر دیوویا ایم پی کی باتوں پر کوئی توجہ ہی نہیں دینے کی ذرائع نے اطلاع دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔