مڈکیری :ضلع میں  سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی  بازآبادکاری کے لئے زمینات کی نشاندہی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th September 2018, 9:16 PM | ساحلی خبریں |

مڈکیری :10/ستمبر(ایس اؤ نیوز) بادل پھٹ پڑنے اور سیلاب سے بری طرح متاثرہ مڈکیری ضلع میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بازآبادکاری کا کام تیزرفتاری سے جاری ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر متاثرہ خاندانوں کے لئے نئی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مڈکیری تعلقہ کے کرنم گیری دیہات کے سروے نمبر 178پر 4ایکڑ زمین کی نشاندہی کرتے ہوئے 80پلاٹ بنائے گئے ہیں۔ کرنم گیری کے 13،مکمدور کے 11،ہچیناڈو دیہات کے 1، ہودکان 9اور مڈکیری شہر کے 43خاندان سمیت کل 65خاندانوں کو یہاں پلاٹ تقسیم کرکے ان کے لئے مکان تعمیر کرنے ضلع انتظامیہ اقدام کی ہے۔

کے ،نڈوگنی دیہات کے سروے نمبر 1/13میں 5ایکڑ زمین پر کالور دیہات کے 22خاندان ، گالیبیڈو گرام پنچایت حدود میں نشان کردہ 7ایکڑ زمین پر ہبیٹو گیری کے 90خاندانوں میں پلاٹ تقسیم کئے جانے کی ضلع کے خصوصی ڈپٹی کمشنر جگدیش نے جانکاری دی ۔

گالیبیڈو سروے نمبر 100/4,100/3,99/3پر 13ایکڑ زمین متاثرہ خاندانوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔ گالیبیڈو دیہات کے 19،نیڈوٹی کے 26،باری بیلچو کے 2،مونمگیری اول کے 9خاندانوں میں پلاٹ بانٹے جائیں گے۔ مدے دیہات میں 10ایکڑ زمین پر مونمگیری دوم کے 188،مدے دیہات کے 79خاندانوں کے لئے زمین میسر ہے۔ سنپاجے میں 1.50ایکڑ زمین پر سنپاجے کے 4خاندانوں کو مکان تعمیر کرنے کے لئے زمین دینے کی بات کہی۔

جمبور دیہات میں 50ایکڑ زمین مختص کرتے ہوئے مکندور دیہات کے 99،ایمتالی کے 39،موکوڑلو دیہات کے 9،میگھتالو دیہات 26خاندان سمیت کل 173خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے زمین دی جائے گی۔ سوموار پیٹ تعلقہ کے چوڈلو 2، کرنگدورو6،بیلورو4،ہانگلو3،نیروگللے 1،ہاڈگیری 22،مووتکلودیہات کے 4،اگوڈلو 9،کڈگدالو11،کانڈنکولی 5،کوپتور3، جمبوررو 4،گروالے 2،شرنگلی 1،منکیا1،ککرلی 1،ہالیری کے 5خاندانوں کے لئے زمینات کی تقسیم کئے جانے کی جانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔