مدھیہ پردیش: شاجاپور میں دو فرقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں, دفعہ 144 نافذ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2018, 10:48 AM | ملکی خبریں |

شاجاپور،17؍جون(ایس او نیوز) مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں جلوس پر پتھراؤ کے بعد دو فرقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ دونوں فریقوں کی جانب سے پتھر بازی میں بہت سے لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ فسادیوں نے آتش زنی کرتے ہوئے 5 موٹر سائیکلیں اور ایک آٹو میں آگ لگا دی، پولس نے فسادیوں کو منتشر کرنے کے لئے تقریباً 20 منٹ تک آنسو گیس کے گولے داغے، حالات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولی فورس تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔

مہارانا پرتاپ جینتی پر ‘چھتریہ سماج شوریہ یاترا’ نکال رہا تھا، جلوس نئی سڑک سے بس اسٹینڈ کی طرف جا رہا تھا، بھوتیشور مہادیو مندر کے پاس عید کے پروگرام کے لئے ایک پلیٹ فارم بنا ہوا تھا، جس میں گانے بج رہے تھے، جلوس کے کچھ دور ہونے پر پولس نے ساؤنڈ کم کرنے کے لئے نوجوانوں سے کہا، جس لے کر نوجوانوں کو لے کر تنازعہ ہو گیا، اسی درمیان کچھ فسادیوں نے جلوس پر پتھراؤ کر دیا۔

فسادیوں کو بھگانے کے لئے پولس نے مین مارکیٹ کو فوری طور پر بند کروا دیا اور قریب 20 منٹ تک آنسو گیس کے گولے داغے، جس کے بعد بھیڑ منتشر ہوسکی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی اور کلکٹر موقع پر پہنچ گئے، تنازعہ زیادہ نہ بڑھے اس لئے پورے شہر میں پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے، انتظامیہ اور پولس کے افسران ھالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...