مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کے برادرنسبتی کوکانگریس نے مطلوبہ سیٹ دی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th November 2018, 9:55 PM | ملکی خبریں |

بھوپال، 08نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے کانگریس میں شامل ہونے والے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے سالے کو ان کی نئی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ مل گیا ہے۔کانگریس نے سنجے سنگھ کووارسیونی سے اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملنے کے بعد سنجے سنگھ کانگریس کادامن تھام لیسنجے سنگھاتھا۔کانگریس نے ان کی پسندیدہ اسمبلی سیٹ وارسیونی سے امیدواربنایاہے۔کانگریس نے دیوالی کے دن اسمبلی انتخابات کے لیے چوتھی فہرست جاری کی، جس میں 29مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔15سال کے بعد اقتدارمیں واپس آنے کی کوشش میں لگی کانگریس کوابھی 17نشستوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کرناہے۔28نومبر کو ریاست میں ووٹنگ ہونی ہے۔مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو اس وقت جھٹکا لگا جب گزشتہ ہفتے ان کے سالے سنجے سنگھ مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہو گئے۔ کانگریس میں شامل ہوتے ہی انہوں نے ریاست کے وزیراعلی کے لئے کمل ناتھ کی پر زورپیروی کی،تب انہوں نے کہاتھا کہ ابھی مدھیہ پردیش کو شیور اج کی نہیں ناتھ کی ضرورت ہے۔مدھیہ پردیش میں شیورج کاراج بہت ہوچکاہے۔انہوں نے 13سال تک اقتدار سنبھالا ہے اور اب کمل ناتھ کوموقع ملناچاہیے۔ریاست میں کانگریس کی چوتھی فہرست پریشان کن ہے۔ایک طرف تو اس میں کچھ دن پہلے ہی کانگریس میں شامل ہوئے شیوراج کے سالے سنجے سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا تو وہیں 2اسمبلی سیٹوں پر پہلے اعلان کیے امیدواروں کی جگہ نئے نام کا اعلان کیے گئے ہیں۔کانگریس نے 155امیدواروں کی پہلی فہرست میں سرونج سے اشوک تیاگی کو ٹکٹ دیا تھا، لیکن چوتھی فہرست میں ان کی جگہ مسرت شاہد کوٹکٹ دیا گیا ہے ۔برہان پور میں کانگریس نے پہلے حامدقاضی کو ٹکٹ دیاتھالیکن چوتھی فہرست میں ان کی جگہ روندرمہاجن کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس طرح چوتھی فہرست میں 27نئے نام ہیں جبکہ دواعلان شدہ امیدواروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔بی جے پی میں جس طرح بھوپال کی گووندپورا سیٹ کو لے کرغوروفکرہورہاہے، لگتا ہے وہی حال کانگریس میں بھی ہے کیونکہ بی جے پی نے ابھی تک گووندپورا سیٹ سے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے تو وہیں کانگریس نے بھی ابھی تک گووندپرا سیٹ کو ہولڈ پر ہی رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...