اب مدھیہ پردیش سرکارنے مدرسہ بورڈمیں بھی ترنگا اور پروگرام کی تصاویر بھیجنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 4:31 PM | ملکی خبریں |

بھوپال12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ نے ریاست کے تمام رجسٹرڈ مدارس کو حکم جاری کرکے مدارس کے منتظمین اورمدرسوں میں پڑھنے والے طلباء کو یوم آزادی کو مختلف شہروں میں ”ترنگا ریلی“منعقد کرنے یا پہلے سے منعقد ہونے والی ریلی میں ضرور شر کت کا حکم دیاہے۔ اس کے علاوہ، مدرسہ بورڈ نے تمام مدارس کے منتظمین کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر وہ اپنے اپنے مدارس میں قومی پرچم لہرائیں اورثقافتی پروگرام منعقد کریں اور ان تمام پروگراموں کی تصویر مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈکے دفترکوبھیجیں۔ یہ حکم مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ نے پردیش کے تمام مدارس کو 10 اگست 2017 کو جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، تمام مدارس کوہدایات دی گئی ہیں کہ یوم آزادی کے موقع پراپنے اپنے مدارس میں قومی پرچم لہرائیں اور ثقافتی پروگرام کویقینی بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پنچ کولہ:رسوئی گیس سلنڈر میں رساؤ کے بعد دھماکہ، 8 زخمی

رسوئی گیس سلنڈر میں لیک کی وجہ سے یہاں ایک گھر میں ہوئے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے آج بتایا کہ دھماکہ ا تنا شدید تھا کہ پورا گھر گر گیا اور آس پاس کے قریب 20 مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مودی نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی ،فوجی بھائی ہی ہمارے گھر کے فرد ہیں: مودی

وزیر اعظم بننے کے بعد ہر سال فوج یا سکیورٹی فورسز کے درمیان دیوالی منانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی پی ایم نریندر مودی نے اس سال جموں و کشمیر کے گریج میں فوجی نفری کے درمیان دیوالی منائی اور کہا کہ فوج کے جوان ہی ان کے خاندان ہیں۔