مدھیہ پردیش بلدیہ انتخابات: 25 سیٹوں پرہی بی جے پی کوکرناپڑااکتفا،سابقہ انتخابات سے 2سیٹیں کم ملیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2017, 12:15 PM | ملکی خبریں |

کانگریس نے 15 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی،پچھلی بارصرف 7سیٹیں ملی تھیں،دونوں نے منایاجشن
بھوپال،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے 43 شہری بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے بی جے پی کو جھٹکا دیا ہے۔ بی جے پی نے 25 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے مگر پارٹی کو پچھلی بار کے مقابلے دو سیٹیں کم ملی ہیں۔ وہیں کانگریس نے 15 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، کانگریس کے لیے یہ جیت بڑی ہے کیونکہ پچھلی بار اس کے پاس سات نشستیں تھیں، کانگریس نے بھی بی جے پی کی کئی سیٹوں پر نقب لگائی ہے۔

چھندواڑہ اور جھابوا ضلع میں بی جے پی کو کراری شکست ملی ہے، صوبے کی بڑی نگر پنچایت پر کانگریس نے جیت کے پرچم گاڑے ہیں تو کئی مقامات پر کانگریس کی ہار کا فرق بھی کم رہا، آزاد امیدواروں نے بھی تین سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ ادھر بی جے پی اور کانگریس دونوں نے جیت پر اپنا دعوی کیا ہے۔نتائج کی خبر ملتے ہی بی جے پی ریاستی صدر نندکمار سنگھ چوہان، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت تمام بڑے لیڈر بھوپال کے بی جے پی دفتر پہنچے اور جشن منایا۔ کانگریس نے بھی جشن منانے میں کمی نہیں کی،پارٹی دفتر پر آتش بازی گئی۔اس الیکشن میں حکمراں پارٹی بی جے پی اور اپوزیشن پارٹی کانگریس آمنے سامنے تھی اور اسے کافی اہمیت دی جا رہی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ 43 شہری باڈی کے لئے 11 اگست کو ووٹ ڈالے گئے تھے، جس میں تقریبا آٹھ لاکھ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...