مدھیہ پردیش میں 5روپے، 13روپے کی ہوئی قرض معافی، کسانوں نے کہا،اتنی کی تو ہم بیڑی پی جاتے ہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 12:20 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش میں جے کسان زراعت منصوبہ کے تحت کسانوں کے قرض معافی کے فارم بھرنے لگے ہیں لیکن کسانوں کو اس فہرست سے لیکن جوفہرست سرکاری دفاترمیں چپکائی جارہی ہے اس سے کسان کافی پریشان ہیں، کسی کسان کے نام کے آگے 30روپے کی قرض معافی ہے تو کسی کے سوا سو روپے کی، سب سے بڑی دقت حکومت کے بینکوں میں ہے جہاں یہ فہرست انگریزی میں آ رہی ہے،کسانوں کا کہنا ہے کہ انگریزی میں پڑھنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور کوئی بھی نہیں سمجھ پارہاہے کہ کس کا نام ہے کس کانہیں،کسان کہہ رہے ہیں کہ اسے پڑھناان کے بس کی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ کسانوں کی قرض معافی کے مسئلے پرہی کانگریس اقتدار میں آ ئی تھی اور پارٹی لیڈر کمل ناتھ نے عہدہ سنبھالتے ہی فائل پر دستخط کئے ہیں۔اس فیصلے پر کانگریس کی بہت زیادہ تعریفیں ہوئی لیکن ابتدا سے ہی کسانوں میں پریشانی کی صورت حال ہے،حالت یہ ہے کہ کسان اب حیران ہیں لیکن نیفان کے شیوال، اور شنوارین اپنے پاس بک کے ساتھ حکومتی دفتر کے چکرلگارہے ہیں، دونوں پر 20000سے زیادہ کا قرض ہے لیکن معافی ملی ہے صرف 13روپے کی۔شپوپال کہتے ہیں کہ اگر حکومت قرض معاف کر رہی ہے تومیرا پورا ہونا چاہئے، ہمارے پاس 13روپے ، پانچ روپے، اتنی کی تو ہم بیڑی پی جاتے ہیں۔ اس فارم کو بھرنے کے بعد کھیرون کے کسانوں نے بھی تعجب کیا ہے کہ کئی کے نام 25، 50، 150، 180اور 300روپئے تک درج ہیں،کسان رتن لال مہاجن کہتے ہیں کہ اس نے بینک سے دو سال تک کوئی قرض نہیں لیا ہے پھربھی ان کے آگے 180روپے قرض معافی لکھاہے۔چھندوار جو وزیر اعلی کمل ناتھ کا علاقہ ہے، اس کے حمید خان پر 10000روپے کا قرض ہے لیکن معاف ہوئے صرف232روپے۔حمید خان نے کہا کہ معاف توپوراہونا چاہئے، دو لاکھ کے بڑے کسانوں کاپورامعاف ہورہاہے، یہاں تو چھوٹی رقم ہے۔وہیں مالوا کے نارائن سنگھ نے ایک لاکھ روپے کا قرض لیا تھا لیکن اس کا نام 2 لاکھ روپے کی فہرست میں ہے۔دوسری جانب پرسوخی کے بھگوان سنگھ نے 4بیگھا زمین ہے اور اس کے پاس 263000کا قرض ہے لیکن اس کا نام کسی بھی فہرست میں نہیں ہے۔وہیں بینک کے حکام انگریزی میں نام آنے پر کہتے ہیں کہ ان کے پاس ہندی میں سافٹ ویئر نہیں ہیں۔وہیں حکومت کا کہنا ہے کہ کہیں غلطی ہے ٹھیک کیا جائے گا۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے، اس کانتیجہ کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں دیکھناپڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...