مدھیہ پردیش انتخابات:کانگریس کا انتخابی منشور جاری،کسانوں کاقرض معاف کرنے اور 10ہزار روپئے بے روزگاری بھتہ اورموبائل دینے کا وعدہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th November 2018, 10:33 PM | ملکی خبریں |

بھوپال:10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس آج نے مدھیہ پردیش اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتخابی منشور جاری کیا۔پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کا قرض معاف کیاجائے گا اور کسانوں کے لیے بجلی کی قیمت آدھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ کانگریس نے بے روزگار ی الاؤنس اور نوجوانوں کو موبائل دینے کا وعدہ کیا ہے ۔مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے بھوپال میں کہا کہ یہ کانگریس کا انتخابی منشور نہیں عہد ہے،یہ دفتر میں نہیں سڑکوں پر بناہے۔اس میں خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور کاروباری افراد کا خیال رکھاگیا ہے۔منشور کو جاری کرتے ہوئے کانگریس نے پارٹی کی یکجہتی ظاہر کرنے کی بھی پوری کوشش کی۔اس موقع پر کمل ناتھ کے علاوہ جیوتی رادتیہ سندھیا، دگ وجے سنگھ اور ارون یادو جیسے سینئر لیڈر موجود تھے،دگ وجے سنگھ اب تک مدھیہ پردیش کی انتخابی مہم میں فعال نہیں رہے ہیں،پارٹی کے پروگراموں میں کم ہی نظرآتے ہیں،اس کا بنیادی سبب جیوتی رادتیہ سندھیا سے اقتدار کی لڑائی بتائی جارہی ہے۔کمل ناتھ نے بی جے پی کے انتخابی منشور کوجملہ منشور قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو 15سالوں سے دھوکہ دینے کا جملہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...