شیوراج سنگھ چوہان کی نہیں چلی،الیکشن سے قبل سیمی فائنل میں بی جے پی کوجھٹکا، راگھوگڑھ میونسپلٹی انتخابات میں 24میں سے کانگریس نے20سیٹیں جیتیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2018, 9:15 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،20؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک کی کچھ ریاستوں کو بی جے پی کا گڑھ کہا جانے لگا ہے۔اس میں گجرات کے بعد مدھیہ پردیش کا نام آتا ہے۔یہاں پرگزشتہ تین مرتبہ بی جے پی اقتدار میں آتی رہی ہے اوراس کے سی ایم رہے ہیں شیوراج سنگھ چوہان۔لیکن اس بار کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی راہ ہموار نہیں نظر آتی ہے۔ایسا سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے۔اس اسمبلی انتخابات سے پہلے مدھیہ پردیش کے گنا ضلع راگھوگڑھ میونسپلٹی میں ہوئے انتخابات میں 24میں سے 20وارڈوں میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔یہاں پر بی جے پی کو صرف چار وارڈوں میں جیت سے اکتفا کرنا پڑا ہے۔قابل ذکر ہے کہ خود وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان یہاں پر ہوئے بلدیاتی انتخابات کیلئے تشہیر کرنے آئے ویسے یہاں پر گزشتہ دو دہائیوں سے کانگریس کا قبضہ رہا ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ کا یہ علاقہ ہے۔صبح 9 بجے سے بلدیاتی اور تین مرحلے پنچایت اداروں کے لئے ہوئے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔باڈی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوئے ہیں۔ابھی تک کی معلومات کے مطابق میونسپل میں صدر کے عہدے پرہوئے انتخابات کے نتائج میں بی جے پی 6 اور کانگریس نے 2اور آزاد امیدوار نے ایک سیٹ پر بازی ماری ہے۔اس کے علاوہ بی جے پی کے 67اور کانگریس کے 54 اور 8آزاد امیدوار جیت سکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...