کانگریسی لیڈر جناردھن پجاری آر ایس ایس کے آدمی ہیں: مدھو بنگارپّا کاالزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2018, 8:06 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 9؍فروری (ایس اونیوز)کانگریسی لیڈر جناردھن پجاری نے اپنی سوانح حیات میں سابق وزیر اعلیٰ ایس بنگارپّا کے خلاف جو منفی تبصرہ کیا ہے اس پر سورب سے جنتادل ایم ایل اے اوربنگارپّا کے بیٹے مدھو بنگارپّانے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جناردھن پجاری دراصل کانگریس کے نہیں بلکہ آر ایس ایس کے آدمی ہیں اسی لیے انہوں نے اپنی نفرت انگیز تقریروں کے لئے بدنام کلاڈکا پربھا کر کو کتاب کی رسم اجراء میں مدعو کیا تھا۔

مدھونے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جنوبی کینرا ضلع میں فرقہ وارانہ بدامنی پھیلانے میں پجاری کی سیاست کا بڑا ہاتھ ہے۔پجاری نے اپنی برادری کے لئے نہ کوئی اچھا کام کیا ہے اور نہ ہی اس کمیونٹی سے کوئی نیا لیڈر پیدا کیا ہے۔پجاری نے خود اپنی برادری کے لوگوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی کے خلاف کبھی آواز نہیں اٹھائی ہے۔کلاڈکا پربھا کرکے خطابات سے ہونے والے فسادات میں ہلاک ہونے والے اپنی بیلّوا کمیونٹی کے نوجوانوں کے لئے ان کی آنکھوں میں کبھی آنسو نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے جیلوں میں سڑ رہے اپنی قوم کے نوجوانوں کی کوئی خبر لی۔مدھو کے بیان کے مطابق جناردھن پجاری کی آپ بیتی محض جھوٹ اور ان کے گناہوں کاپلندہ ہے، جو لائق مذمت ہے۔

مدھو بنگارپا نے آئندہ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی امید جتاتے ہوئے کہا کہ بہو جن سماج وادی پارٹی کے ساتھ 20سیٹوں پر سمجھوتہ ہوا ہے جبکہ سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے ساتھ بھی سمجھوتے کی کوشش ہورہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔