کْرد قوم کے بنیادی حقوق تسلیم کیے جائیں: میکرون،فرانسیسی صدر کا عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو ٹیلی فون

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2017, 11:04 PM | عالمی خبریں |

پیرس30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی صدر ایمانول میکروں نے جمعہ کو عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کرد قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات تسلیم کریں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے فریقین پر صبر وتحمل سے کام لینے اور کشیدگی سے گریز پر بھی زور دیا۔ صدر میکروں کا کہنا تھا کہ فرانس عراق کی وحدت اور خود مختار برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ فرانسیسی صدر نے جمعہ کے روز عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں بغداد اور صوبہ کردستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔بعد ازاں پیرس میں فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکروں نے عراقی وزیر اعظم العبادی کو پانچ اکتوبر کو دورہ فرانس کی دعوت دی ہے تاکہ کردوں کی آزادی کے لیے کیے گئے ریفرینڈم اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم العبادی نے دورہ فرانس کی دعوت قبول کرلی ہے۔صدر ایمانویل میکروں نے کردوں اور عراقی حکومت پر زور دیا کہ وہ باہمی کشیدگی بڑھانے کے بجائے داعش کے خلاف جاری جنگ کو اولین ترجیح دیں۔ داعش کی شکست عراق کے استحکام کا ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکروں نے عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات چیت میں عراق کی وحدت کی حمایت کے ساتھ کردوں کے بنیادی حقوق کی بھی مکمل حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام عراقی طبقات کو متحد رہ کر داعش کے خلاف جاری لڑائی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر میکروں نے کہا کہ تمام فریقین کے لیے تحمل سے کام لینا اور کشیدگی کو بڑھانے سے گریز وقت کی اشد ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔