شامی خاتون اوّل ملبے کے بیچ پْرتعیّش زندگی سے لطف اندوز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 12:53 PM | عالمی خبریں |

دمشق ،18؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایک ایسے وقت میں جب شام کے بچّے جنگ کے ساتھ زندگی کے مشکل ترین دن جی رہے ہیں اور گیس حملوں اور بھوک سے دم توڑ رہے، صدر بشار الاسد اور اس کی اہلیہ اسماء پْر تعیّش زندگی کے مزے لْوٹ رہے ہیں۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والی اسماء4 الاسد کو "جہنّم کی خاتون اوّل" کے نام سے جانا جاتا ہے۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بشار اور اس کی بیگم دمشق میں جس محل میں رہتے ہیں اس کی قیمت ایک ارب ڈالر کے قریب ہے۔ یہ محل غوطہ شرقیہ سے دس میل سے زیادہ کی دوری پر نہیں جہاں شامی حکومت کی ہمنوا فورسز کے زریعے بے قصور لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔اسماء الاسد کو ماضی میں شام کی شہزادی ڈیانا کے نام سے بھی جانا گیا تاہم اسے ابھی تک اپنے ملک میں حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔سال 2012ء میں وکی لیکس نے بشار الاسد کی 42 سالہ اہلیہ کے نجی برقی پیغامات جاری کیے تھے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شامی خاتون اول نے خون ریز خانہ جنگی شروع ہونے کے ایک سال بعد فرنیچر کی خریداری پر 3.5 لاکھ ڈالر خرچ کر ڈالے تھے۔ اس کے علاوہ اسماء الاسد نے جوتوں کی ایک جوڑی بھی خریدی جس کی قیمت 7 ہزار ڈالر تھی۔ اس جوتے کی ایڑھی میں کرسٹل جڑا ہوا تھا۔دمشق میں بشار الاسد جس محل میں سکونت پذیر ہے اسے 1979ء میں بنایا گیا تھا۔ محل کو مشہور جاپانی آرکیٹیکٹ کنزو ٹینگ نے ڈیزائن کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق محل کے ایک کمرے میں سنگ مرمر کے سوا لاکھ ٹکڑے لگے ہوئے ہیں جن پر 1 کروڑ ڈالر سے زیادہ لاگت آئی۔اگرچہ اس محل پر خطیر لاگت آئی تاہم 3.4 لاکھ مربع فٹ رقبے کا یہ گھر دمشق کے مغربی حصّے میں اپنے محلِ وقوع کے سبب بآسانی میزائلوں کا ہدف بن سکتا ہے۔سال 2011ء میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے بشار الاسد کی جانب سے 28 مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا چکا ہے تاہم اس کے باوجود شامی حکومت کا میڈیا اسماء الاسد کی ایسی تصویر پیش کرتا ہے گویا کہ وہ صحرا میں گلاب کا پھول ہو۔اسماء الاسد 1975 میں مغربی لندن میں پیدا ہوئی۔ اس کے والدین کا تعلق حمص کے ایک سْنّی گھرانے سے ہے۔ لندن کے کوئنز کالج سے کمپیوٹر اور فرانسیسی ادب کی تعلیم حاصل کر کے اسماء نے بینکنگ سیکٹر میں کام شروع کر دیا۔اسماء اور بشار الاسد 2000ء میں ایک خفیہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کے وقت بشار کی عمر 35 برس اور اسماء کی 25 برس تھی، دونوں کے تین بچّے ہیں۔اکتوبر 2016ء میں اسماء نادر طور پر روس کے چینل 24 کو انگریزی زبان میں دیے گئے ایک انٹرویو میں نمودار ہوئیں۔اسماء کا کہنا تھا کہ میں ابتدا سے یہاں پر ہوں اور میں نے کسی بھی دوسری جگہ کے بارے میں ہرگز نہیں سوچا۔ جی ہاں مجھے شام سے کوچ کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ اس پیش کش میں میری اور میرے بچوں کی سلامتی کے علاوہ مالی تحفظ کی بھی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انٹرویو میں اسماء نے مغربی ممالک کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے عام شہریوں کو تکلیف پہنچے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...