اترپردیش :اب مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکروں کو ہٹانے کی تیاری  میں یوگی حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2018, 12:09 AM | ملکی خبریں |

لکھنو،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک پرایک متنازعہ واقعات کے بعداب اترپردیش میں مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکر پر لگام لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔اترپردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم کے مطابق مذہبی مقامات پر اجازت کے بغیر لگائے گئے لاؤڈاسپیکر ہٹائے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے عدالت کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی ضلع انتظامیہ کا اس بابت خط لکھاہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی مذہبی مقامات کو لاوڈ اسپیکر کیلئے 15 جنوری تک اجازت لینی ہوگی۔ اس کے بعد اجازت کے بغیرپائے جانے والے لاوڈ اسپیکروں کو ہٹا دیا جائے گا۔ حکم کے مطابق ضلع انتظامیہ کو 20 جنوری تک اس سلسلہ میں رپورٹ داخل کرنی ہوگی۔خیال رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ نے دسمبر میں مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکروں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور سرکاری افسروں کو پھٹکار لگائی تھی۔ عدالت نے اس معاملہ میں متعلقہ افسروں کو الگ الگ حلف نامہ داخل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ایک سینئر وکیل موتی لال یادو نے عرضی داخل کرکے حکومت کو مسجد ، مندر ، چرچ اور گرودواروں جیسے مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکر ہٹانے کیلئے ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس عبد المعین کی بینچ نے سخت لہجہ میں سوال کیا تھا کہ کیا افسران بہرے بیٹھے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ چیف سکریٹری ہوم ، سول سکریٹریٹ اور یوپی پالیوشن کنٹرول بورڈ کے چیئرمینوں کو چھ ہفتوں کے اندر الگ الگ انفرادی حلف نامہ داخل کرکے بتانا ہوگا کہ صوتی آلودگی روکنے کیلئے انہوں نے کیا کیا ؟۔ جواب داخل نہیں کرنے کی صورت میں افسروں کو ہائی کورٹ میں اگلی سماعت پر یکم فروری 2018 کو پیش ہونا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...