لکھنو ٹی 20 : میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے کمنٹری باکس میں ٹلا بڑا حادثہ ، بال بال بچے سنیل گواسکر

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 7th November 2018, 8:15 PM | اسپورٹس |

لکہنو 7نومبر ﴿ایس او نیوز﴾پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہے لکھنو کے اٹل اکانا اسٹیڈیم میں منگل کی شام کمنٹری باکس میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ کمنٹری باکس کے دروازے کا شیشہ میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے اچانک ٹوٹ گیا ۔ اس دوران کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے سنیل گواسکر اور سنجے منجریکر اس کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

میڈیا سینٹر کے بغل میں واقع کمنٹری باکس سے شام 6:55 بجے زور دار دھماکہ کی آواز سن کر میڈیا اہلکار وہاں پہنچے تو دیکھا کہ دروازے کا شیشہ ٹوٹا پڑا تھا۔ گواسکر اور منجریکر دور کھڑے تھے ۔

حالانکہ اس حادثہ میں گواسکر اور منجریکر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ۔ منجریکر نے کہا کہ شیشہ کا دروازہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا ، لیکن کسی کو چوٹ نہیں آئی ۔ سبھی محفوظ ہیں ۔ ادھر میڈیا سینٹر میں بھی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15 مارچ سے ہوگا شاندار آغاز؛5جنوری سے ہوگا ٹیموں کا اندراج، وزٹ ویزا پردبئی میں موجود کھلاڑیوں کے لئے بھی سنہرا موقع

دبئی میں بھٹکل پریمئیر لیگ  المعروف  بی پی ایل کرکٹ کا آٹھواں ٹورنامنٹ  مورخہ 15 مارچ 2019 ؁ سے شروع ہوگا، البتہ بی پی ایل کے لئے ٹیموں کا اندراج 3/ جنوری سے شروع ہوگا۔ اس بات کی اطلاع  ٹورنامنٹ کے کمشنر    جوکاکوشمس الدین ضیاء نے دی۔

ہندوستان کی اعلی درجے کی بولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے: ٹم پین

ہندوستان کے خلاف ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے قبول کیا کہ ان کے بلے باز اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں مہمان ٹیم کے انتہائی عمدہ بولنگ حملے کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام امین سیف اللہ بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام؛ اسکائی بریزر نے یونائیٹیڈ بھٹکل کو دی شکست

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام  امین سیف اللہ بھٹکل کرکٹ لیگ فور (BCL-4) ٹورنامنٹ  آج کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا جس میں  اسکائی بریزر نے  شاندار جیت درج کرتے ہوئے کپ اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ میں بھٹکل یونائیٹیڈ  دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔