لکھنؤ کے ہرونی میں اچانک پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی اطلاع کے بعد مچی بھگدڑ، ایک مسافر کی موت اور دو دیگرزخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2018, 11:44 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ ،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اسٹیشن ماسٹر کی چھوٹی سی غلطی نے آج لکھنؤ میں بنتھرا کے ہرونی ریلوے اسٹیشن پر کہرام مچا دیا۔اچانک ٹرین کا پلیٹ فارم بدلے جانے کی اطلاع پر وہاں بھگدڑ مچ گئی۔اس دوران ٹرین کے نیچے آنے سے ایک مسافر نے دم توڑ دیا جبکہ دو زخمی ہیں۔ اس کے بعد ہجوم مشتعل ہو گئی۔اسٹیشن پر توڑفوڑ کرنے کے بعد ٹرینوں کی آمد رفت روک دی گئی ہے۔ اسٹیشن ماسٹر موقع سے فرار ہے۔لکھنؤ کے بتھرا علاقے کے ہرونی ریلوے اسٹیشن پر اچانک پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی اطلاع کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں ایک مسافرکی ٹرین سے کٹ کر موت ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی بھی ہیں۔متوفی پردیپ بابو لال( 25)سال آنند نگر سے صبح گھر سے لکھنؤ دوا لینے کے لئے جا رہا تھا۔یہ واقعہ آٹھ بجے کے قریب کا ہے۔اس کے بعد افراتفری کی وجہ سے اناؤ کی جانب سے لکھنؤ آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت فی الحال روک دی گئی ہے، جس کی وجہ سے کانپور-لکھنؤ کی لائن متاثر ہوئی ہے۔یہ حادثہ اچانک ٹرین کے پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی وجہ سے ہوا۔ہرونی ریلوے اسٹیشن مسافروں کی بھاری بھیڑ تھی اور تبھی اعلان ہوا کہ ٹرین کا پلیٹ فارم اچانک تبدیل کر دیا گیا اور ٹرین پکڑنے کے چکر میں اسٹیشن پر بھگدڑ سی مچ گئی۔ بھگدڑ کے دوران 25 سالہ نوجوان ٹرین کے نیچے آ گیا، جس سے کٹ کر اس کی موت ہوگئی جبکہ بھگدڑ میں کئی مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔اس واقعہ سے ناراض مسافروں نے اسٹیشن پر جم کر ہنگامہ کیا ہے جس کے بعد اناؤ کی جانب سے لکھنؤ آنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس فورس کوتعینات کر دیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ریلوے کے افسر جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...