دارالعلوم ندوہ کا قومی ترانہ جن من گن گانے سے انکار، جواب سن کر میڈیا لاجواب، حکومت کی حب الوطنی بھی کٹہرے میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 12:56 PM | ملکی خبریں |

لکھنو،15؍اگست(ایس او نیوز/ایجنسی)عالمی شہرت یافتہ درس گاہ دار العلوم ندوہ العلماء میں ہمیشہ کی طرح سال رواں بھی پرچم کشائی کی گئی اور یوم آزادی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ندوہ کی سب سے قدیم عمارت پر مولانا خالد غازی پوری کے ذریعہ ترنگا لہرایا گیا اور اس کے بعد ترانہ ہندی ۔۔سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ۔۔پڑھا گیا اور اساتذہ وطلبہ سبھی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر موجود ٹائمز آف انڈیا کے صحافی نے جب یہ سوال کیا کہ قومی ترانہ جن من گن کیوں نہیں پڑھا گیا تو ندوہ کے طلبہ و اساتذہ نے برجستہ جواب دیا کہ اس ترانہ میں سندھ کا بھی تذکرہ ہے ہیں جو اب پاکستان میں ہے اور ہم پاکستان کے لئے نہ تو دعا کرسکتے ہیں اور نہ ہی اس کی عظمت پر مشتمل گیت گا سکتے ہیں ۔

تقریب کے دوران خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اور ملک عزیز کی کامیابی وکامرانی، ترقی خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے دعا مانگی گئی ہم آپ کو بتادیں دارالعلوم ندوہ میں یوم آزادی پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام 1947 سے مسلسل جاری ہے ۔

دارالعلوم ندوہ کے مہتمم مولانا سعید الرحمن اعظمی نے ملت ٹائمز سے کہا کہ ہمارے ہر سال پابندی سے جشن آزادی کا اہتمام کیا جاتا ہے ترنگا لہرایا جاتا ہے لیکن کبھی میڈیا نہیں آئی یہ پہلا موقع ہے جب نیشنل میڈیا کی ایک بڑی ٹیم یہاں کل تقریب کے وقت نظر آئی ۔ایک سوال کا جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ندوہ کو حکومت سے کوئی امداد نہیں ملتی ہے یہ خالص پرائیویٹ ادارہ ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے یوم آزادی پر پروگرام کرنے اور اس کی ویڈیو گرافی کرنے کی کوئی نوٹس ہمیں ملی ہے البتہ اخبارات کے ذریعہ یہ معلوم ہواہے کہ سرکاری مراعات یافتہ اداروں کو ایسا کرنے کا حکم دیا گیا ہے

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...