لکھنؤ: نائب وزیر اعلی نے کہا نقل مافیاؤں پر ہوگی قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th January 2019, 1:52 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:8/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تر پردیش میں ہونے والے بورڈ امتحانات کے پیش نظر حکومت نے منگل کو کہا کہ نقل مافیاؤں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یوپی بورڈ کے امتحانات سات فروری سے شروع ہوکر 16 دن تک ہوں گے۔ نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے کہا کہ بغیر نقل کے امتحان کرانا ہمارا عزم ہے، نقل سے بچوں کا مستقبل برباد ہوتا ہے، جسے ہم کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ بورڈ امتحانات کے دوران نقل کرانے والے گروہ کے خلاف ہم سخت کارروائی کریں گے۔ جو بھی لوگ نقل کرنے اور سوال نامہ لیک کرنے کے جرم میں شامل ہوں گے ہم ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے میں بھی نہیں دریغ نہ کریں گے۔واضح ہو کہ دنیش شرما کے پاس ثانوی اور اعلی تعلیمی محکمہ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو امتحان مرکز سابق میں نقل کروانے کے لیے بدنام ہے ان پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نقل پر روک لگا کر یوپی حکومت کا مقصد تعلیمی سطح کو سدھارنا ہے۔ صوبہ کی یوگی حکومت امتحانات میں نقل روکنے کیلئے نئے اقدامات کر رہی ہے۔نائب وزیر اعلی شرما نے دعویٰ کیا کہ یوپی میں بی جے پی کے آنے سے پہلے جو ماحول تھا اس کے بارے میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ یوپی میں نقل کے ٹینڈر ہوتے ہیں۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد نقل پر روک لگانے کے لئے کئی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...