لیفٹننٹ جنرل پی پی ملہوترانے این سی سی کے ڈی جی کاعہدہ سنبھالا
نئی دہلی17اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) لیفٹننٹ جنرل پی پی ملہوترا نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا ، جو دنیا میں باوردی نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ انھوں نے اس عہدے کی ذمہ داری 11 اپریل 2018 کو سنبھالی۔لیفٹننٹ جنرل ملہوترہ کی پیشہ ورانہ امتیازی خاصیتوں میں مختلف ریجمنٹل حملے اور کمان کی تقرریاں ہیں۔ اپنا موجودہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ فوج کی پریمئر شمالی کمان کے چیف انجنیئر تھے۔نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں جنرل کو بھارتی فوج کے انجنیئروں کی کورمیں18جون1983کو مقرر کیا گیا تھا۔ویلنگٹن کے دفاعی خدمات کے اسٹاف کالج سے گریجویٹ جنرل پی پی ملہوترہ نے نئی دلی میں نیشنل ڈیفنس کالج کا کورس بھی مکمل کیا۔ ان کی تعلیمی اہلیت میں پُنے کے فوجی انجینئرگ کالج سے بی ٹیک کی ڈگری، پوائی کے آئی آئی ٹی سے ایم ٹیک کی ڈگری، اندور کے ڈی اے وی وی سے ایم فل کی ڈگری اور مدراس یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری شامل ہے۔