لندن : میٹرو ٹرین پر بم حملہ کرنے والے شامی مہاجر کی شناخت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 11:14 PM | عالمی خبریں |

لندن،18ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی پولیس نے لندن میں میٹرو ٹرین پر بم حملہ کرنے والے مشتبہ ملزم کی شناخت جاری کردی ہے۔ اس کا نام یحییٰ فاروق ہے،اس کی عمر اکیس سال ہے اور یہ شامی مہاجر ہے۔

یحییٰ فاروق کو چار خفیہ پولیس اہلکاروں نے اس کے ایک دوست فرائیڈ چکن ریستوراں سے پکڑا تھا۔اس کی گرفتاری کلوز سرکٹ ٹی وی کی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی تھی۔اس میں اس کو بم حملے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فوٹیج دریائے ٹیمز کے کنارے واقع سن بری میں ایک مکان پر نصب کیمروں کے ذریعے بنی تھی۔اس میں اس مشتبہ حملہ آور کو جمعہ کی صبح بم دھماکے سے صرف دو گھنٹے قبل ایک تھیلا لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ مشتبہ شامی مہاجر سرے میں ایک برطانوی جوڑے ران اور پینی جونز کے ہاں مہمان کے طور پر رہ رہا تھا۔پولیس نے ہفتے کے روز ان کے مکان میں چھاپا مار کارروائی کی تھی اور اس کی میٹل سکریننگ بھی کی تھی۔ان کے بعض ہمسایوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کو اس مکان سے دھماکا خیز مواد بھی ملا تھا۔

لندن پولیس نے میٹرو ٹرین پر بم حملے کیالزام میں اب تک دو مشتبہ افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ابھی تک دوسرے مشتبہ شخص کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔جمعے کی صبح لندن کے پارسنز گرین ٹیوب اسٹیشن پر ایک میٹرو ٹرین میں گھریلو ساختہ بم کے پھٹنے سے انتیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔داعش نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور گذشتہ چھے ماہ میں برطانیہ میں دہشت گردی کا یہ پانچواں حملہ تھا۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ حملہ آور کسی اور مگر زیادہ مصروف اور بڑیاسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

برطانوی وزیراعظم تھریزامے نے دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد ملک میں خطرے کی سطح بڑھا کر ’’ انتہائی‘‘ کردی تھی اور کہا تھا کہ اب فوجیوں کو اہم تنصیبات پر پہرے کے لیے تعینات کیا جائے گا اور وہاں سے فارغ ہونے والے قریباً ایک ہزار پولیس افسر وں کو ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس اور شاہراہوں پر تعینات کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...