لندن: آکسفورڈ اسٹریٹ، شوٹنگ کی اطلاع کے بعد خریداروں کی بھگدڑ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th November 2017, 5:12 PM | عالمی خبریں |

لندن25؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لندن پولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز مصروف سب وے اسٹیشن پر گولیاں چلنے کی اطلاعات کے بعد ہونے والی چھان بین سے پتا چلا ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی طور پر پولیس نے فوری امدادی کارروائی کی، یوں جیسے کوئی دہشت گرد واقعہ ہوا ہو۔ لیکن، بعد میں بتایا کہ ’’مشتبہ فرد کا کوئی نشان نہیں ملا، ناہی اس بات کا کہ گولیاں چلیں یا کوئی ہلاک و زخمی ہوا‘‘۔برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس دیگر مسلح و غیر مسلح اہل کاروں کے ہمراہ موقعے پر موجود ہے، جنھوں نے بتایا ہے کہ علاقے سے جاتے ہوئے، ایک خاتون کے ’’معمولی چوٹیں آئیں‘‘۔سماجی میڈیا پر پوسٹ کی گئی وڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ آکسفورڈ سرکس ٹیوب اسٹیشن کے گرد و نواح کے علاقوے سے لوگوں کی بھیڑ اب چَھٹ چکی ہے۔ایک بیان میں، برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا ہے کہ سب وے پلیٹ فارم پر گولیاں چلنے کے اطلاع کے بعد اہل کا موقعے پر پہنچ گئے۔مسافر ازخود اسٹریٹ سے بھاگ نکلے، جن کے چہروں پر خوف عیان تھا، جس سے قبل عام لوگوں نے گولیاں چلنے کی واردات سے متعلق متعدد ٹیلی فون کیے۔اس سے قبل، رائٹرز کی ایک خبر کے مطابق، شوٹنگ کی اطلاعات کے بعد، لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ میں جمعے کی شام گئے کرسمس خریداروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ امدادی کام کے لیے مسلح اہل کار فوری طور پر وہاں پہنچے۔ لیکن، بعدازاں، پولیس نے بتایا کہ اْنھیں بندوق چلنے یا ہلاکتوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔آکسفورڈ اسٹریٹ، جو اپنی سج دھج اور آویزاں مصنوعات کے باعث عام و خاص میں مقبول ہے، جس کے اوپر اونچے قمقمے لگے ہوتے ہیں، ’بلیک فرائڈے‘ کی جاری خریداری کی وجہ سے مارکیٹ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ یہ واقعہ شام ہوتے ہی رپورٹ ہوا۔لندن کی میٹروپولٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اْنھیں شوٹنگ، ہلاکت، زخمی ہونے یا مشتبہ افراد کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ بھگدڑ ایک گھنٹے تک جاری رہی، جو اب چھٹنے لگی ہے۔اْنھوں نے بیان میں کہا ہے کہ ’’موصول ہونے والی اطلاعات کی نوعیت کے پیش نظر، متعلقہ اہل کاروں نے ضابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے دہشت گردی کے شک کی رپورٹ بھیجی، جس کے بعد مسلح اہل کار وہاں پہنچے‘‘۔رائٹرز خبر رساں ادارے نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ خریدار آکسفورڈ اسٹریٹ اور زیر زمین، آکسفورڈ سرکس اسٹیشن سے باہر نکل گئے ہیں۔عینی شاہد نے ایک عمر رسیدہ خاتون اور ایک شخص کے بارے میں بتایا ہے جنھوں نے بچہ اٹھایا ہوا تھا، جو رش کے نتیجے میں اْن سے گر گیا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ ’’لوگ ہر سمت کی جانب بھاگ رہے تھے۔ مجھے یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ میں کس جانب دوڑ لگاؤں‘‘۔برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس نے بتایا ہے کہ اْنھیں بھگدڑ کے نتیجے میں ایک خاتون کے آنے والی چوٹوں کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...