مدھیہ پردیش میں ضلع افسر کے ٹھکانوں پر لوک آیکت کا چھاپہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th April 2018, 11:06 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھوپال،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش میں لوک آیکت پولس نے ضلع آبکاری افسر پراکرم سنگھ چندراوت کے یہاں چھاپہ مارنے کی کارروائی کی ہے۔ لوک آیکت پولس کی ٹیم نے چندراوت کے اندور وجے نگر واقع مکان اور اجین میں پٹرول پمپ سمیت 8 مقامات پر کارروائی کی ہے۔ پراکرم سنگھ کے خلاف مسلسل آمدنی سے زیادہ جائیداد کی شکایت مل رہی تھی۔

اطلاع کے مطابق لوک آیکت پولس نے آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں جمعہ کی صبح پراکرم سنگھ چندراوت کے اندور، اجین، دھار اور رتلام کے کئی ٹھکوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اس کارروائی میں لوک آیکت نے چندراوت کے اندور میں واقع دو پٹرول پمپ سیل کردیئے ہیں۔ چندراوت کے پاس تین لگژری کار، ایک مرسڈیز اور ایک آڈی کار ملی ہے۔لوک آیکت کی ٹیم نے دھار ضلع میں آبکاری محکمہ کا دفتر پوری طرح سے سیل کردیا ہے۔ لوک آیکت ٹیم کے رکن دفتر میں ریکارڈ کی جانچ کررہے ہیں۔

بتادیں کہ اندور میں رہنے والے آبکاری ضلع افسر پراکرم سنگھ چندراوت دھار ضلع میں تعینات تھے، وہ روز اندور سے اپ ڈاون کرتے رہتے تھے۔لوک آیوکتہ  ایس پی نے بتایا کہ اب تک کی کاروائی  میں پراکرم سنگھ کے دو پٹرول پمپ سیل کئے گئے۔ 3 لگژری گاڑیاں سیل کی گئیں، ایک مرسڈیز، ایک آڈی، ایک انووا گاڑی ضبط کی گئی، ایچ ڈی ایف سی کے سکھلیا برانچ میں دو لاکر، 10 بینک کھاتے بھی ضبط کئے گئے، اندور میں 2 بنگلے اور دوکانیں سیل، رتلام کے جاورا میں 6 ویئر ہاؤس سیل، جاورا میں 6 تیل ٹینکر بھی ملے، دو کمپیوٹر اور ہارڈ ڈسک ضبط کئے گئے۔ ساتھ ہی بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کے زیورات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔پراکرم سنگھ سابق وزیر آنجہانی مہندر سنگھ کالوکھیڑا کے بھتیجے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آبکاری افسر کے پاس سے 500 کروڑ روپئے کی جائیداد کا انکشاف ہوسکتاہے۔ چندراوت ایک بار بغیر سرکار اجازت کے سوئٹزر لینڈ اور فرانس کا بھی سفر کرچکے ہیں۔ آر ٹی آئی کارکن راجیندر گپتا نے حلف نامہ دے کر چندراوت کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد کی شکایت کی تھی۔ فی الحال لوک آیک کی کارروائی دیر شام تک جاری رہے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...