قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ شیٹی اسپتال سے ڈسچارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2018, 2:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14مارچ(ایس او نیوز؍یواین آئی) قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے کرناٹکا کے لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ شیٹی کو آج مالیا اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹرس نے انہیں مزید ایک ماہ آرام کرنے کامشورہ دیا ہے ۔علاج کے دوران ان کاآپریشن بھی کیاگیا اور انہیں گزشتہ 4دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں رکھاگیاتھا۔ انہیں منگل کو عام وارڈ میں لایاگیا۔ ان کو گھر جانے کی اجازت دینے کے بعد جسٹس وشواناتھ نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیاتاہم ا نہوں نے اسپتال میں بہترعلاج کرنے پر اسپتال کے حکام اوران افراد کا شکریہ ادا کیاجو ان سے محبت اورخلوص سے پیش آئے ۔جسٹس وشواناتھ کو ان کے چیمبرمیں تیرج شرمانامی ایک فرینچرڈیلرنے کئی مرتبہ چاقوں سے حملہ کرکے زخمی کردیاتھا۔جسٹس وشواناتھ کی آواز سن کراسٹاف ان کی مدد کو پہنچے اور انہیں اسپتال منتقل کیاتھا۔ اس حملہ کے فوری بعد شرما کوگرفتارکرلیاگیا۔ گرفتاری کے بعد شرما نے بتایاکہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے جسٹس وشواناتھ پر حملے کی کوشش کررہاتھا۔ شرما 'دفترلوک آیوکت کو فرنیچر سپلائی کرتاتھا' اس کاالزام ہے کہ اس سے رشوت خوری کے باوجود بھی لوک آیوکت کے اہل کاروں نے اس فرنیچر سپلائی کرنے کاٹنڈر اس کے نام نہیں کیاتھا جس پر شرمانے لوک آیوکتہ کے افسروں کے خلاف کرپشن کی شکایت دی تھی جسے شواہد کی کمی کے باعث مسترد کردیاگیاتھا۔اس واقعہ کے بعد سے شرما برہم تھا جس کے نتیجے میں اس نے جسٹس جگناتھ پر حملہ کیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔